Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

ایئرپورٹس کی آؤٹ سورسنگ، سول ایوی ایشن ملازمین کی آپریشنز بند کرنے کی دھمکی

Published

on

سول ایوی ایشن ملازمین نے ملک بھر میں ہوائی اڈوں کی آؤٹ سورسنگ کے خلاف بڑے احتجاج کا اعلان کر دیا۔

سول ایسوسی ایشن ملازمین کا کہنا ہے کہ وہ آؤٹ سورسنگ کے خلاف عدالت سمیت ہر جگہ قانونی جنگ لڑیں گے۔آؤٹ سورسنگ کا عمل نہ روکا گیا تو آپریشن بند کرنے سمیت تمام آپشن۔ استعمال کریں گے۔

کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر سول ایوی ایشن ملازمین کا احتجاج کا سلسلہ جاری ہے،ملازمین نے بازوں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر حکومت کے خلاف نعرے بازی کی ۔

احتجاجی ملازمین نے ایئرپورٹ آمد لاونج سے احتجاجی ریلی نکالی ۔احتجاج کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے سیکریٹری جنرل یونین آف سول ایوی ایشن سمیع اللہ نے کہا کہ ڈی جی سول ایوی نے ادارے کو تباہ کردیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آؤٹ سورسنگ نے خلاف عدالت سمیت ہر قانونی جنگ لڑیں گےانہوں نے مزید کہا کہ ادارے کی آؤٹ سورسنگ سے کوئ خاص رقم نہیں مل رہی ہے ۔سول ایوی ایشن نے گزشتہ سال 150 ارب روپے کمائے ۔جبکہ ادارے کا پوٹینشل 500 ارب روپے ہے

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین