Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

ٹاپ سٹوریز

مجموعی ٹرن آؤٹ 48 فیصد، نتائج میں تاخیر پر سوالات، الیکشن کے انعقاد سے بے یقینی کا دور ختم ہوا، فافن کی رپورٹ

Published

on

فری اینڈ فیئر الیکشن نیٹ ورک پاکستان ( فافن) نے الیکشن 2024 کے متعلق ابتدائی مشاہدہ رپورٹ جاری کی ہے جس کے مطابق ملک میں مجموعی ٹرن آوٹ 48 فیصد رہا۔اسلام آباد میں سب سے زیادہ ٹرن آوٹ 54 اور 58 فیصد رہا، ابتدائی نتائج میں تاخیر کے باعث سوال اٹھ رہے ہیں۔

فافن نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ ابتدائی نتائج میں تاخیر کے باعث سوال اٹھ رہے ہیں، موبائل فون اورانٹرنیٹ کی بندش سے انتخابات کی ساکھ کو نقصان پہنچا،انتخابات کے انعقاد سے بے یقینی کا دور بند ہوگیا ہے۔

 فافن کا کہنا ہے کہ امیدواروں کی جانب سے شکایت کو الیکشن کمیشن کو جلد حل کرنے کی ضرورت ہے،انتخابات میں شفافیت پولنگ اسٹیشن تک محدود رہی،ریٹرننگ افسر کے دفاتر میں شفافیت پر سوال اٹھ سکتا ہے۔

 فافن کا کہنا ہے کہ فارم 45 فیصد کی کاپی 29 فیصد پولنگ اسٹیشن کے باہر آوایزں نہیں کی گئی،ملک میں 6 کروڑ شہریوں نے حق رائے دہی استعمال کیا،ملک میں ٹرن آوٹ 48 فیصد رہا،اسلام آباد میں سب سے زیادہ ٹرن آوٹ 54 اور 58 فیصد رہا۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین