پاکستان
پاک امریکا انفنٹری رائفل کمپنی مشقیں ختم ہو گئیں
پاکستان اور امریکہ کی انفینٹری رائفل کمپنی مشقیں 2024ء اختتام پذیر ہوگئیں۔ اختتامی تقریب نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم سنٹر، پبی میں منعقد ہوئی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان اور امریکہ کے درمیان انسداد دہشت گردی کے حوالے سے "انفنٹری رائفل کمپنی مشقیں – 2024” پہلی بار منعقد کی گئی ہیں، دو ہفتے طویل مشق 29 جون کو نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم سینٹر پبی میں شروع ہوئیں، دونوں افواج سے ہر ایک کمپنی نے بھرپور کارکردگی اور جوش و خروش کا مظاہرہ کیا،۔
جنرل آفیسر کمانڈنگ 17 ڈویژن نے اختتامی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی جبکہ امریکی فوج کے 34 انفنٹری ڈویژن کے کمانڈنگ جنرل میجر جنرل چارلس جی کیمپر نے بھی اختتامی تقریب کا مشاہدہ کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق جوانوں نے مشقوں کے دوران بہترین پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کیا، انفنٹری رائفل کمپنی ایکسچینج کا مقصد مشقوں کے طریقہ کار کو بہتر بنانے کے علاوہ انسداد دہشت گردی کے تجربات کا تبادلہ کرنا تھا، جو دونوں ممالک کو درپیش دہشت گردی کے خطرے کا مقابلہ کرنے کے لئے اہمیت کا حامل ہے۔
دستوں نے نشانہ بازی کی مہارتوں سمیت شہری علاقوں کی جنگ میں شامل حکمت عملی کی مہارتوں اور انفرادی اور اجتماعی سطح پر مہارت حاصل کرنے پر بھی زور دیا۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین8 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان7 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز7 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین9 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی