تازہ ترین
پاک نیوزی لینڈ ٹی 20 سیریز، ٹکٹوں کی آج سے فروخت، سٹیڈیم داخلہ صرف اصل ٹکٹ کے ساتھ
پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ ٹی ٹوئنٹی کے فزیکل ٹکٹوں کی فروخت آج ہفتے کے روز سے شروع ہوگی، پی سی بی کے مطابق اسٹیڈیم میں داخلہ فزیکل ٹکٹ کے بغیر نہیں ہوگا۔
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچوں کی ٹکٹ کی فروخت 6 اپریل کو دوپہر 12 بجے شروع ہوگی۔
فزیکل ٹکٹس لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، گوجرانوالہ سیالکوٹ، ملتان، پشاور اور کراچی میں مختلف ٹی سی ایس ایکسپریس سینٹرز پر دستیاب ہوں گی۔
پی سی بی کا کہنا ہے کہ شائقین کسی بھی نامزد کردہ ٹی سی ایس سینٹر سے فزیکل ٹکٹوں خرید سکیں گے،میچوں کی پہلے سے آن لائن بک شدہ ٹکٹیں بھی انہی مراکز سے حاصل کی جا سکتی ہیں۔
پی سی بی کے مطابق اسٹیڈیم میں داخلے کی اجازت صرف ٹی سی ایس سے خریدی گئی درست فزیکل ٹکٹ کے ساتھ دی جائے گی۔
پی سی بی کا کہنا ہے کہ ای ٹکٹ اور ٹکٹ کی فوٹو کاپی قبول نہیں کی جائے، ایک صارف کو ہر میچ کے لیے ایک شناختی کارڈ پر 10 ٹکٹ تک خریدنے کی اجازت ہے۔
شائقین صبح 9 بجے سے شام 5 بجے تک ٹی سی ایس ایکسپریس سینٹرز سے ٹکٹ خود حاصل یا خرید سکتے ہیں۔
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز 18 اپریل سے شروع ہوگی۔
سیریز کے پہلے تین میچ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے جبکہ آخری دو میچ لاہور قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین8 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان7 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز7 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین9 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی