پاکستان
نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی میں علاقائی استحکام پر پاک برطانیہ کانفرنس، برطانوی چیف آف جنرل سٹاف کی شرکت
نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی میں علاقائی استحکام پر پاک برطانیہ کانفرنس ہوئی ، آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل سیدعاصم منیر نے کانفرنس سے کلیدی خطاب کیا۔ کانفرنس کے موقع پر آرمی چیف کی برطانوی موجودہ اور نامزد چیف آف جنرل سٹاف سے ملاقاتیں ہوئیں۔ ملاقات میں پیشہ ورانہ دلچسپی کے امور اور دوطرفہ دفاعی تعلقات کو مزید فروغ دینے کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق برطانوی چیف آف جنرل اسٹاف جنرل سر پیٹرک سینٹدرز نے بھی کانفرنس سے خطاب کیا۔نامزد برطانوی چیف آف جنرل اسٹاف رولنڈ والکر موجود تھے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاکستان، برطانیہ اسٹیبلائزیشن کانفرنس دونوں ممالک کے درمیان ایک اہم دفاعی اور سیکورٹی ڈائیلاگ ہے،پاکستان، برطانیہ اسٹیبلائزیشن کانفرنس باری باری پاکستان اور برطانیہ میں منعقد ہوتی ہے۔
کانفرنس میں مختلف شعبوں کے ماہرین، دفاعی حکام، دانشوروں اور سول سوسائٹی کے نمائندوں نے شرکت کی۔کانفرنس میں شرکت کیلئے برطانیہ کا 30 رکنی وفد 29 اپریل سے 3 مئی 2024 تک پاکستان کا دورہ کر رہا ہے۔
برطانوی وفد کی قیادت اسٹینڈنگ جوائنٹ فورس کمانڈر میجر جنرل ٹام بیٹ مین کر رہے ہیں، کانفرنس کے دوران عالمی ، علاقائی امور سمیت قومی سلامتی اور علاقائی امن و استحکام پر اثرات پر بات کریں گے۔
کانفرنس کے موقع پر آرمی چیف کی برطانوی موجودہ اور نامزد چیف آف جنرل سٹاف سے ملاقاتیں ہوئیں،ملاقات میں پیشہ ورانہ دلچسپی کے امور اور دوطرفہ دفاعی تعلقات کو مزید فروغ دینے کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
آرمی چیف نے دو طرفہ فوجی تعلقات کو بڑھانے میں جنرل پیٹرک سینڈرز کی خدمات پر شکریہ ادا کیا،آرمی چیف نے نامزد چیف آف جنرل سٹاف جنرل رولینڈ واکر کو نامزدگی پر مبارکباد دی۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین6 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان6 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم1 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز6 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین8 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی
pilllow
مئی 1, 2024 at 12:12 شام
What i do not understood is in truth how you are not actually a lot more smartlyliked than you may be now You are very intelligent You realize therefore significantly in the case of this topic produced me individually imagine it from numerous numerous angles Its like men and women dont seem to be fascinated until it is one thing to do with Woman gaga Your own stuffs nice All the time care for it up