پاکستان
پاکستان اور افغانستان کا عارضی داخلہ دستاویز کے طریقہ کار کو نافذ کرنے پر اتفاق ، کارگو گاڑیوں کی نقل و حرکت کو منظم کیا جا سکے گا
گاڑی، ڈرائیور اور کلینر کے لیے علیحدہ عارضی داخلے کی دستاویز جاری کی جائے گی
پاکستان اور افغانستان کی وزارت تجارت نے عارضی داخلہ دستاویز(ٹی اے ڈی )کے طریقہ کار کو نافذ کرنے پر اتفاق کیا ہے تاکہ دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تجارت میں استعمال ہونے والی کارگو گاڑیوں کی نقل و حرکت کو منظم کیا جا سکے۔ پیر کو وزارت تجارت کے جاری اعلامیہ کے مطابق افغانستان رجسٹرڈ گاڑیوں کے لیے عارضی داخلہ دستاویز کے لیے درخواستیں پاکستان ایمبیسی کابل اور پاکستان قونصلیٹ، قندھار کی ونڈو نمبر 5 پر روزانہ 11سے 12 بجے جمع کی جائیں گی۔
پاکستانی رجسٹرڈ گاڑیوں سے ٹی اے ڈی کے لیے درخواستیں تمام کام کے دنوں میں افغانستان قونصلیٹ جنرلز، کوئٹہ اور پشاور میں 10 سے 11 بجے تک جمع کی جائیں گی۔دونوں فریقوں نے سفارت خانے/ قونصل خانوں اور ویب سائٹس پر درخواست فارم کی دستیابی کو یقینی بنایا ہے جو مفت ڈاؤن لوڈ کیا جاسکتا ہے۔ درخواستوں کی وصولی کے بعد پانچ دنوں کے اندر عارضی داخلہ دستاویز جاری کیا جائے گااور گاڑی، ڈرائیور اور کلینر کے لیے علیحدہ عارضی داخلے کی دستاویز جاری کی جائے گی۔ فیس صرف گاڑی کا عارضی داخلہ دستاویز جاری کرنے کے لیے وصول کی جائے گی۔ تاہم اس گاڑی کے ڈرائیوروں اور کلینر کے لیے ٹی اے ڈی پاس مفت ہوگا۔ عارضی داخلے کی دستاویز ایک وقت میں ایک گاڑی کے لیے اور صرف اس کیریئر کے لیے درست ہوگی جسے یہ جاری کیا گیا ہو۔
یہ دوسرے کیریئرز کو منتقلی کے قابل نہیں ہوگا۔ عارضی داخلہ دستاویز 100 امریکی ڈالر کے عوض جاری کیا جاتا ہے اور اس کی مدت متعدد سفروں کے ساتھ 6 ماہ کے لیے ہے۔ ڈائریکٹوریٹ جنرل آف ٹرانزٹ ٹریڈ، پشاور/کوئٹہ منظور شدہ ٹرانسپورٹ آپریٹرز کی فہرست افغانستان کے قونصلیٹ جنرلز، کوئٹہ اور پشاور کے ساتھ شیئر کرنے کا ذمہ دار ہے، اس لیے ٹرانسپورٹ آپریٹرز/پاکستان رجسٹرڈ گاڑیوں کے مالکان کو ڈائریکٹوریٹ جنرل آف ٹرانزٹ ٹریڈ، پشاور/ میں درخواست دینے کی ترغیب دی جاتی ہے۔
عارضی داخلہ دستاویز میکانزم کے تحت چلنے کے لیے اپنے ٹرکوں کی رجسٹریشن کے لیے کوئٹہ ٹرانسپورٹ آپریٹرز کی سہولت کے لیے ہیلپ ڈیسک بھی قائم کیے گئے ہیں۔15 جون 2024 کے بعد، عارضی داخلہ دستاویز (ٹی اے ڈی) کے بغیر کسی بھی گاڑی کو دونوں ممالک کے درمیان باہمی تجارت لے جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔حکام کے مطابق 3 جون 2024 کو عارضی داخلہ دستاویز کے ساتھ تین گاڑیاں طورخم کراس ہوئیں۔عارضی داخلہ دستاویز کے طریقہ کار کو SRO 702(I)/2024 مورخہ 23-5-2024 فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے ذریعے مطلع کیا گیا ہے
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین7 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان7 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز7 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین9 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی