تازہ ترین
پاکستان کسی بھی ملک سے دشمنی نہیں چاہتا، وزیراعظم شہباز شریف
وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان عالمی برادری کے تمام رکن ممالک کے ساتھ دوستانہ تعلقات رکھنے کا خواہاں ہے اور کسی سے بھی دشمنی نہیں چاہتا۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے وزارت خارجہ کے زیر اہتمام اسلام آباد میں تعینات غیر ملکی سفیروں اور ہائی کمشنرز کے اعزاز میں افطار ڈنر میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔
افطار ڈنر سے خطاب میں وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ رمضان المبارک نعمتوں اور برکتوں کا مہینہ ہے، آج کی یہ تقریب ہماری ثقافتی اقدار اور بین المذاھب ہم آہنگی کی عکاسی کرتی ہے، پاکستان میں تمام اقلیتوں کو اپنے مذہبی عقائد کے مطابق زندگی گزارنے کی مکمل آزادی حاصل ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمارا آئین تمام پاکستانی شہریوں کو بلاتفریق یکساں انسانی حقوق کی فراہمی کا ضامن ہے اور آئین میں دیے گئے ان حقوق کو حقیقی شکل دینے کے لیے ہم نے متعدد قانونی اقدامات کیے ہیں جس کے نتیجے میں پاکستان میں ہر برادری کو اپنی عبادت گاہوں میں عبادت کرنے کی مکمل آزادی ہے اور پاکستانی معاشرے کے اس مثبت پہلو کو اجاگر کرنے کی ضرورت ہے۔
شہباز شریف نے کہا کہ امن پسند قوم کی حیثیت سے عالمی برادری کے تمام رکن ممالک کے ساتھ دوستانہ تعلقات رکھنے کا خواہاں ہے اور کسی سے بھی دشمنی نہیں چاہتا اور میری حکومت ہمارے بانیان کے اس وژن پر عمل پیرا ہوتی رہے گی۔
انہوں نے اقوم متحدہ کی سلامتی کونسل میں حال ہی میں غزہ میں جنگ بندی کے حوالے سے پیش کی گئی قرارداد کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ میں فلسطین کے عوام کی حق خودارادیت کی جدوجہد میں پاکستان کی بھرپور حمایت کا اعادہ کرنا چاہتا ہوں اور ہم امید کرتے ہیں سیکیورٹی کونسل کی اس قرارداد پر فوری طور پر اس کی روح کے مطابق عمل کیا جائے گا اور فلسطینیوں کے خلاف جاری سفاکیت کا خاتمہ ہو گا۔
ان کا کہنا تھا کہ ملک میں پرامن عام انتخابات کے بعد میری حکومت نے چند ہفتے قبل ہی اقتدار سنبھالا ہے اور معیشت کی بحالی، گورننس میں اصلاحات اور عوام کے معیار زندگی کو بلند کرنا میری حکومت کا اولین ایجنڈا ہے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ ہم تیز رفتار ترقی کے حصول کی راہ پر گامزن ہیں اور چیلنجوں کو مواقع میں تبدیل کرنے کے لیے ہم تجارت کو فروغ، اقتصادی شراکت داری کے قیام اور غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے لیے کوشش کریں گے اور دوسرے ممالک کے ساتھ ہمارے دوطرفہ تعاون اور روابط کے لیے یہی بنیادی ستون کا کام انجام دیں گے۔
شہباز شریف نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ پاکستان کے عوام کے تحفظ اور سلامتی کے ہمارے بنیادی قومی مفاد، ملکی خودمختاری اور علاقائی سالمیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی برادری کے ذمہ دار رکن کی حیثیت سے پاکستان امن، خوشحالی اور پائیدار ترقی کے لیے علاقائی اور عالمی کوششوں میں اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین6 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان6 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم1 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز6 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
پاکستان7 مہینے ago
پنجاب حکومت نے ٹرانسفر پوسٹنگ پر عائد پابندی ہٹالی
✅ SЕNDING 0,750000 ВТС. Get =>> https://telegra.ph/BTC-Transaction--102171-03-14?hs=5f9aec81ae269605f3c38aaabd71f7da& ✅
مارچ 28, 2024 at 8:48 شام
6adc19