Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

پاکستان نے افغانستان پر ہونے والے دوحہ مذاکرات میں شرکت کا فیصلہ کر لیا

Published

on

پاکستان نے رواں ہفتے دوحہ قطر میں افغانستان پر ہونے والے مذاکرات میں شرکت کا فیصلہ کر لیا۔اقوام متحدہ کی میزبانی میں 2 روزہ دوحہ مذاکرات 30 جون کو شروع ہوں گے ۔

سفارتی ذرائع کے مطابق پاکستان کے نمائندہ خصوصی برایے افغانستان آصف درانی اور احمد نسیم وڑائچ پاکستان کی نمائندگی کریں گے, آصف درانی اور احمد نسیم وڑائچ کی قیادت میں پاکستانی وفد آیندہ چند روز میں دوحہ روانہ ہو گا۔

سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ احمد نسیم وڑائچ وزارت خارجہ میں اسسٹنٹ سیکرٹری مغربی ایشیاء ہیں،اقوام متحدہ کی میزبانی میں تیسرے 2 روزہ دوحہ مذاکرات 30 جون کو شروع ہوں گے۔

سفارتی ذرائع نے بتایا کہ روان برس تیسرے دوحہ مذاکرات و کانفرنس میں افغان عبوری حکومت باقائدہ شرکت کرے گی،افغان طالبان عبوری حکومت نے گذشتہ دوسرے دوحہ مذاکرات میں افغان خواتین و سول سوسائٹی نمایندوں کی شرکت پر بائیکاٹ کیا تھا۔

سفارتی ذرائع نے کہا کہ پہلی مرتبہ دنیا بھر کے افغانستان پر خصوصی نمائندے دوحہ مذاکرات میں افغان طالبان کے سامنے بیٹھیں گے،اقوام متحدہ دوحہ مذاکرات سے قبل افغانستان کے اندر اور باہر اے افغان سول سوسائٹی نمایندوں سے مشاورت کر رہا ہے۔

افغان سول سوسائیٹی و خواتین کے نمائندے دوحہ مذاکرات کے بعد 2 جولائی کو افغانستان پر خصوصی نمائندوں سے بات چیت کریں گے،تیسرے دوحہ مذاکرات میں افغان طالبان, افغانستان عبوری حکومت کو تسلیم کرنے پر پیش رفت خارج از امکان ہے۔

تیسرے دوحہ مذاکرات میں افغانستان کی سلامتی صوتحال,افغانستان میں انسداد منشیات , ہوپی کی کاشت کی حوصلہ شکنی,.ماحولیاتی تبدیلیوں و صحت عامہ کی صورتحال پر بات چیت ہو گی،جبکہ ترجیحی طور پر افغانستان میں سرمایہ کاری کے مواقع, منجمد اثاثوں, مالی امداد اور افغانستان مین بنکنگ چینلز پر پر تبادلہ خیال ہو گا۔

تیسرے دوحہ مذاکرات میں 25 ممالک کے سفارت کاروں اور خصوصی نمائندوں کی شرکت متوقع ہے،دوحہ مذاکرات میں امریکہ کے تھامس ویسٹ, چین کے ژوئی ژیاو ینگ, ایران کے حسن کاظمی قمی, یورپی یونین کے ٹامس نکلسن, برطانیہ کے نائیگل کیسی سمیت متعدد خصوصی ایلچی برایے افغانستان شرکت کر رہے ہیں۔

دوحہ مذاکرات مین میزبان جنرل سیکرٹری اقوام متحدہ انتونیو گوتریس اور نمائندہ خصوصی بھی شرکت کریں گے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین