Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

تازہ ترین

پاکستان نے آئی ایم ایف کو 8 ارب ڈالر قرض پروگرام کی باضابطہ درخواست کردی

Published

on

پاکستان نے آئی ایم ایف کو نئے قرض کے لیے باضابطہ درخواست دے دی۔ پاکستان نے 8ارب ڈالر کا قرض مانگا ہے ۔عالمی مالیاتی فنڈ نے 6ارب ڈالر دینے کاعندیہ دیا۔ذرائع کے مطابق قرض جتنا بڑا ہوگا شرائط بھی اتنی ہی سخت ہوں گی ۔۔قرض پروگرام کے لیے پاکستان کو 2 ہزار ارب کے اضافی ٹیکس لگانا ہوں گے ۔

ذرائع نے بتایا کہ ریڈیو ترمیمی ارڈیننس، این ایچ اے ترمیمی ارڈیننس کو پارلیمنٹ سے منظوری کرانا پڑے گا،نیشنل شپنگ کارپوریشن، پوسٹل سروسز ترمیمی ارڈیننسز بھی پارلیمنٹ سے منظور کرانا پڑیں گے۔
ترجمان آئی ایم ایف جولی کوزیک نے کہا کہ پاکستان سے اسٹاف لیول معاہدے تک پہنچنے کیلئے خاطر خواہ پیشرفت ہوئی، ہوم گرون پروگرام پر پاکستان کے نئے اقدامات کو سپورٹ کیا جا سکتا ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین