Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

ٹاپ سٹوریز

پاک ایران تعلقات معمول پر آ گئے، دونوں ملکوں کے سفیر 26 جنوری کو عہدوں پر واپس آئیں گے

Published

on

سرحدی تناؤ میں کمی کے بعد پاک ایران تعلقات معمول پر آ گئے۔ دونوں ملکوں نے اپنے سفیر دوبارہ تعینات کرنے پر اتفاق کر لیا۔

دفتر خارجہ سے جاری کئے گئے ایک بیان میں کہا گیا کہ پاکستان اور اسلامی جمہوریہ ایران کے وزرائے خارجہ کے درمیان ٹیلی فونک گفتگو کے بعد باہمی طور پر اس بات پر اتفاق کیا گیا ہے کہ دونوں ممالک کے سفیر 26 جنوری 2024 تک اپنے اپنے عہدوں پر واپس لوٹ سکتے ہیں۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی کی دعوت پر اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان 29 جنوری 2024 کو پاکستان کا دورہ کریں گے۔

دونوں ملکوں کے تعلقات میں تناؤ ایران کی جانب سے بلوچستان کے اندر میزائل حملوں کے بعد پیدا ہوا تھا،ایران نے پچھلے ہفتے منگل کے روز کہا تھا کہ اس نے پاکستان کے اندر اسرائیل سے منسلک عسکریت پسندوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے۔ پاکستان نے  اس پر احتجاج کیا اور اپنے سفیر کو واپس بلا لیا تھا۔

پاکستان نے علیحدگی پسند عسکریت پسندوں کو نشانہ بناتے ہوئے جمعرات کو ایران کے اندر حملے کیے۔

ان حملوں کی اطلاع پاکستانی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں دی اور کہا تھا “انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن کے دوران متعدد دہشت گرد مارے گئے،” اسے “دہشت گردوں کے ٹھکانوں کے خلاف انتہائی مربوط اور خاص طور پر ہدف بنائے گئے درست فوجی حملوں کے سلسلے” کے طور پر بیان کیا۔

دونوں ملکوں نے ابتدائی کشیدگی کے بعد تعلقات بہتر بنانے پر اتفاق کیا تھا۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین