ٹاپ سٹوریز
غزہ پر دوحہ مذاکرات میں پاکستان حصہ دار نہیں، ردعمل نہیں دے سکتے، ترجمان دفتر خارجہ
ترجمان دفترخارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان غزہ پر دوحہ مذاکرات میں حصہ دار نہیں،دوحہ مذاکرات پر ردعمل نہیں دے سکتے۔
ترجمان دفترخارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے ہفتہ وار نیوز بریفنگ میں کہا کہ مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی مظالم کا سلسلہ جاری ہے،پاکستان مقبوضہ وادی میں 4 کشمیریوں کی شہادت کے واقعہ کی مذمت کرتا ہے،بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں ملوث ہے،اقوام متحدہ کو مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لینا چاہئے۔
ترجمان نے کہا کہ اسرائیل کے غزہ میں انسانیت سوز مظالم جاری ہیں،اسرائیل غزہ میں اب تک 40 ہزار معصوم شہریوں کو شہید کرچکا ہے،اسرائیل کو غزہ میں نسل کشی پر جواب دہ بنایا جانا چاہئے،اسرائیل جنیوا کنونشن کی شدید خلاف ورزیاں کررہا ہے،پاکستان نے غزہ میں نسل کشی پر سنجیدہ تحفظات کا اظہار کیا ہے۔
ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ پاکستان مشرق وسطیٰ میں حالیہ تبدیلیوں پر شدید تحفظات رکھتا ہے،پاکستان نے اکتوبر 2023 سے بارہا غزہ میں جنگ بندی کا کہا ہے،ہم سمجھتے ہیں خطے میں امن کیلئے اسرائیل کو احتساب کے کٹہرے میں لایا جائے،فلسطینی عوام کا قتل عام بند کیا جائے۔
ترجمان دفترخارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ پاکستان غزہ پر دوحہ مذاکرات میں حصہ دار نہیں،دوحہ مذاکرات پر ردعمل نہیں دے سکتے۔
ترجمان نے امریکا میں گرفتار پاکستانی شہری کے متعلق کہا کہ آصف رضا مرچنٹ پر امریکا سے معلومات کے منتظر ہیں۔
پاک بھارت امور پر ترجمان نے کہا کہ فی الوقت باہمی تجارت پر کوئی پاک بھارت مذاکرات نہیں ہورہے،روس اور یوکرین جنگ پر پاکستان کو مسلسل تحفظات ہیں،پاکستان روس اور یوکرین تنازع کے پرامن حل کا حامی ہے۔
ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ بنگلادیش واقعات میں پاکستان کے ملوث ہونے کے الزامات میں صداقت نہیں،ہم سمجھتے ہیں بنگلادیش کے عوام اپنے معاملات خود دیکھنے کی صلاحیت رکھتے ہیں،ہم بنگلادیش کے عوام کیلئے نیک تمنائیں رکھتے ہیں۔
پاک افغان معاملات پر ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان کے فعال سفارتی مشنز ہیں،حکومت پاکستان نے افغان سفارتخانے میں افغان آزادی تقریب میں شرکت کی،وزیرہاؤسنگ ریاض پیرزادہ اور افغانستان کیلئے خصوصی مندوب آصف درانی نے شرکت کی۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین6 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان6 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم1 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز6 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
پاکستان7 مہینے ago
پنجاب حکومت نے ٹرانسفر پوسٹنگ پر عائد پابندی ہٹالی