کھیل
پرتھ ٹیسٹ کے چوتھے روز پاکستان کو 360 رنز سے شکست
پرتھ ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز آسٹریلیا نے پاکستان کو 360 رنز سے شکست دے دی۔
آسٹریلیا نے آج اپنی دوسری اننگز 233 رنز 5 کھلاڑی آؤٹ پر ڈیکلیئر کردی تھی جس کے بعد پاکستان کو جیت کے لیے 450 رنز کا ہدف ملا تھا اور پوری ٹیم 89 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔
دوسری اننگز اور ہدف کے تعاقب کے آغاز میں پاکستان کی پہلی وکٹ 2 رنز پر گری جب عبداللّٰہ شفیق 2 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جس کے بعد قومی ٹیم کی دوسری وکٹ 17 رنز پر گری جب شان مسعود کو 2 رنز پر جوش ہیزل ووڈ نے کیچ آؤٹ کرایا۔
پاکستان کی تیسری وکٹ 19 رنز پر گری، اس مرتبہ امام الحق 10 رنز پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوئے۔
پاکستان کی چوتھی وکٹ 48 رنز پر گری جب بابر اعظم 14 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہوئے جبکہ پانچویں وکٹ 56 رنز پر گری جب سرفراز احمد 4 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہوئے۔
قومی ٹیم کی چھٹی وکٹ 63 رنز پر گری جب آغا سلمان 5 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے۔
پاکستان کی ساتویں وکٹ 79 اور آٹھویں وکٹ 83 رنز پر گری۔ فہیم اشرف 5 رنز پر ایل بی ڈبلیو اور عامر جمال 4 رنز پر بولڈ ہوئے۔ دونوں بیٹرز کو آسٹریلوی اسپن بولر نیتھن لائن نے آؤٹ کیا۔
پاکستان کی نویں وکٹ 89 رنز پر گری جب سعود شکیل 24 رنز بنا کر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوئے۔پاکستان کی آخری وکٹ 89 رنز پر گری، خرم شہزاد صفر پر آؤٹ ہوئے۔
آسٹریلوی ٹیم کے آل راؤنڈر مچل مارش کو پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔
چوتھے دن کھیل کا آغاز
آج چوتھے دن آسٹریلیا نے اپنی نامکمل دوسری اننگز کا آغاز 2 وکٹ کے نقصان پر 84 رنز سے کیا۔
آسٹریلوی بیٹر اسٹیون اسمتھ 43 اور عثمان خواجہ نے 34 رنز کے ساتھ دوبارہ کھیلنا شروع کیا تو کچھ ہی دیر میں فاسٹ بولر خرم شہزاد نے 87 رنز پر پاکستان کے لیے تیسری وکٹ حاصل کر لی۔خرم شہزاد نے 45 رنز پر اسٹیون اسمتھ کو ایل بی ڈبلیو آؤٹ کیا۔
آسٹریلیا کی چوتھی وکٹ 107 رنز پر گری جب ٹریوس ہیڈ 14 رنز بنا کر عامر جمال کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔
آسٹریلیا کی پانچویں وکٹ 233 رنز پر گری جب عثمان خواجہ 90 رنز بنا کر شاہین آفریدی کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے جس کے بعد آسٹریلیا نے اپنی دوسری اننگ ڈیکلیئر کردی اور پاکستان کو جیت کے لیے 450 رنز کا ہدف دیا۔
آسٹریلوی بیٹر مچل مارش دوسری اننگز میں 63 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔
ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگ میں آسٹریلیا نے 487 رنز بنائے تھے جس کے بعد پاکستان ٹیم پہلی اننگ میں 271 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی۔
پاکستان ٹیم کو آؤٹ کرنے کے بعد آسٹریلیا نے 216 رنز کی برتری کے ساتھ دوسری اننگ کا آغاز کیا تھا۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین8 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان7 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز7 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین9 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی