Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

پاکستان کسی ٹیلیفونک دباؤ سے پہلے عمران خان کو رہا کردے، مشاہد حسین سید

Published

on

سینیٹر مشاہد حسین نے کہا ہے کہ پاکستان کسی ٹیلیفون دباؤ سے قبل عمران خان کو رہا کردے، ملک میں سیاسی عدم استحکام سے معاشی عدم استحکام جنم لے گا،تمام سیاسی جماعتیں ملکی مسائل کے حل کے لیے متحد ہوجائیں ،پوری دنیا پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے تیار ہے ۔۔ ہمیں صرف پرامن ماحول فراہم کرنا ہے۔

کراچی کے نجی ہوٹل میں کراچی کونسل آن فارن ریلیشنزکے زیر اہتمام کانفرنس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں سینیٹر مشاہد حسین نے کہا کہ اس وقت ضروری ہے کہ تمام سیاسی لیڈر شپ یکجا ہوکر پاکستان کو مسائل سے نکالے۔ہمیں چاہیے کہ ایک دوسرے کی ٹانگیں کھینچنے کے بجائے مینڈیٹ کا احترام کریں۔
سینیٹر مشاہد حسین نے کہا کہ پانچ نومبر کو امریکہ میں ڈونلڈ ٹرمپ کی جیت متوقع ہے ۔پاکستان کسی ٹیلیفون کے دباؤ سے قبل ہی عمران خان سمیت تمام سیاسی قیدیوں کو رہا کرے۔
مشاہد حسین نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ اس وقت پوری دنیا پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے تیار ہے ۔ ہمیں صرف پرامن ماحول فراہم کرنا ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین