Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

ٹیکنالوجی

پاکستان نے الیکٹرک گاڑیوں اور بیٹریز کے شعبوں میں چین سے مدد طلب کرلی

Published

on

پاکستان میں حکام نے پڑوسی ملک چین سے الیکٹرک گاڑیوں ( ای ویز) اور بیٹریوں کے شعبوں میں مدد طلب کی ہے۔

یہ پیشرفت اس وقت سامنے آئی جب بدھ کے روز اسلام آباد میں آئی ٹی اور ٹیلی کام کے نگراں وزیر ڈاکٹر عمر سیف اور پاکستان میں چین کے نئے نامزد سفیر جیانگ زیڈونگ کے درمیان ملاقات ہوئی۔

عمر سیف نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا، پاکستان میں چین کے سفیر سے مل کر بہت اچھا لگا۔

نگران وزیر نے بتایا کہ دونوں نے "انتہائی نتیجہ خیز” بات چیت کی کہ کس طرح پاکستان چین کی ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھا سکتا ہے اور ای وی اور بیٹریوں، چپ مینوفیکچرنگ اور ٹیلی کام انفراسٹرکچر کے ابھرتے ہوئے ڈومینز میں آگے بڑھنے میں اس کی مدد لے سکتا ہے۔

سیف نے کہا، ہم نے خاص طور پر اس بارے میں بات کی کہ کس طرح پاکستانی آئی ٹی کمپنیاں اور سٹارٹ اپ چین کی بڑی مارکیٹ میں داخل ہو سکتے ہیں اور ہمارے ماہرین تعلیم کس طرح سنگھوا یونیورسٹی جیسی عالمی معیار کی یونیورسٹیوں کے ساتھ تعاون کر سکتے ہیں

وزارت آئی ٹی کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق، وزیر نے بتایا کہ پاکستان آئی ٹی اور ٹیلی کام انفراسٹرکچر کے شعبوں میں چین کے ساتھ اسٹریٹجک شراکت داری کا خواہاں ہے۔

بیان کے مطابق، وزیر نے کہا کہ ای وی کی تیاری کے لیے پاک چین تعاون ایک سنگ میل بن سکتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان میں حکام چین کے تعاون سے موبائل فون کی بیٹریوں کی مقامی پیداوار پر کام کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مزید یہ کہ ملک مائیکرو چپس اور دیگر ٹیلی کام مصنوعات کی تیاری کے لیے انتہائی سازگار ماحول پیش کرتا ہے۔

سیف نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستانی سٹارٹ اپس کی چینی مارکیٹ تک رسائی کے لیے دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تعاون کا فروغ ناگزیر ہے۔

سیف نے کہا، یورپ اور امریکہ کی طرح چین بھی پاکستانی آئی ٹی برآمدات کے لیے ایک پرکشش مارکیٹ بن سکتا ہے۔

نگران وزیر نے بتایا کہ ملک بھر میں آپٹیکل فائبر کیبل نیٹ ورک بچھانے کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

دریں اثنا، چینی سفیر نے وزیر کو آئی ٹی اور ٹیلی کمیونیکیشن ڈیپارٹمنٹ میں ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین