Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

ٹاپ سٹوریز

پاکستان سٹاک ایکسینج میں کاروبار کا اختتام منفی زون میں، سونے کی قیمت میں معمولی اضافہ

Published

on

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا منفی زون میں اختتام ہوا جبکہ سونے کی فی تولہ قیمت میں معمولی اضافہ ہوا۔

آج کاروبار کے دوران سٹاک مارکیٹ میں اتار چڑھائو کا رجحان رہا ، کے ایس ای 100 انڈیکس ایک موقع پر تیزی کے باعث 65 ہزار  173 پوائنٹس پر بھی ٹریڈ ہوا ، کاروبار کے اختتام پر انڈیکس میں 368 پوائنٹس کی مندی کے ساتھ  کے انڈیکس 64 ہزار  269 پوائنٹس پر بند ہوا۔ مارکیٹ میں آج 13 ارب روپے مالیت کے 38 کروڑ حصص کا کاروبار ہوا۔

95 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 246 کمپنیوں کے حصص کے داموں  میں کمی ہوئی۔

صرافہ مارکیٹ میں فی تولہ سونا 450 روہے اضافے سے 2 لاکھ 17 ہزار 900 روہے کا ہوگیا۔

دس گرام سونا 386 روپے اضافے سے 1 لاکھ 86 ہزار 814 روپے کا ہوگیا۔ عالمی مارکیٹ میں سونا 7 ڈالرز اضافے سے 2075 فی اونس کی سطح تک آگیا ، فی تولہ چاندی کی قیمت  2650 روہے پر مستحکم رہی ۔

انٹربینک میں امریکی ڈالر کی قدر میں 12 پیسے کمی ہوئی جسکے بعد انٹربینک میں ڈالر 280.36 روپے سے کم ہوکر 280.24 روپے پر بند ہوا۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین