Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

سفارتی تعلقات کی 73 ویں سالگرہ پر پاکستانیوں کا چین کے ساتھ آہنی دوستی کا جشن

Published

on

پاکستانی اور چینی پرچموں کی تصاویر سے سجے پس منظر میں جب ایک پاکستانی میزبان نے پاک ۔ چین دوستی کو "آہنی بھائی چارے” کی حیثیت سے متعارف کرایا تو ہال تالیاں اور خوشی سے بھرے شور سے گونج اٹھا جو دونوں ممالک میں دوطرفہ تعلقات اور دوستی کی گہرائی کی عکاسی کررہا تھا۔

شنہوا کی رپورٹ کے مطابق پاکستان ۔ چین سفارتی تعلقات کی 73 ویں سالگرہ گزشتہ شام منائی تھی جس کے لئے میزبان اور سامعین ایک چھت تلے جمع ہوئے تھے۔
بین الاقوامی تعلقات عامہ کے ایک طالب علم محمد ثقلین نے شِنہوا سے گفتگو میں کہا کہ چین سے پاکستان کے سفارتی تعلقات ایک حقیقی اثاثہ ہیں۔ انہوں اس بات پر فخر ہے کہ یہ پائیدار دوستی ہمارے آباؤ اجداد کی وراثت ہے جسے پاکستانیوں کی ہر نسل پسند کرتی ہے۔
دونوں ممالک کے درمیان دوستی کا جشن منانے اور تعاون کو سراہنے کے لئے زندگی کے تمام شعبوں سے وابستہ افراد تقریب میں شریک ہوئے۔
ایوان صنعت و تجارت اسلام آباد کی کاروباری شخصیت نینا علی نے یاد کیا کہ کس طرح انہوں نے چین کے اپنے متعدد دوروں میں عوامی دوستی کی مضبوطی کو محسوس کیا۔
انہوں نے کہا کہ عوامی سطح پر رابطے مضبوط سفارتی تعلقات کا نتیجہ ہیں جس کا انہوں نے ذاتی طور پر تجربہ کیا ہے کہ چین سسے نہ صرف سفارتی تعلقات میں پیشرفت ہوئی ہے بلکہ عوامی سطح پر بھی رابطے فروغ پا رہے ہیں۔
سفارتی تعلقات کی 73 ویں سالگرہ پر گفتگو میں پاکستانی شرکاء نے کہا کہ یہ نہ صرف دونوں ممالک کے درمیان تاریخی تعلقات کو اجاگر کرتا ہے بلکہ جاری باہمی معاونت اور تعاون کو بھی اجاگر کرتا ہے جو پاکستان کے خوشحال مستقبل کا وعدہ بھی ہے۔
تقریب سے خطاب میں پاکستان میں چینی سفیر جیانگ زائی دونگ نے پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) کو سراہتے ہوئے اسے دونوں ممالک کے درمیان تعاون کا ایک اہم پلیٹ فارم قرار دیا۔
چینی سفیر جیانگ نے کہا کہ چین اور پاکستان دونوں ترقی پذیر ممالک ہیں جنہیں معاشی ترقی اور لوگوں کا ذریعہ معاش بہتر بنانے میں بڑے اہداف کا سامنا ہے۔ انکا کہنا تھا کہ غیر مستحکم عالمی صورتحال اور مسلسل گرتی عالمی معیشت کے منظرنامے میں چین اپنی طرز کی جدیدیت میں نئی کامیابیوں میں پیشرفت کے نئے مواقع فراہم کرنے اور دوست ملک پاکستان کو فائدہ پہنچانے کے لئے  تیار ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین