Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

ٹاپ سٹوریز

پاکستان کی معاشی سمت درست،زرعی شعبہ قدرے بہتر، صنعت مشکلات کا شکار ہے، آئی ایم ایف

Published

on

آئی ایم ایف نے پاکستان کی معاشی صورتحال کے بارے میں رپورٹ جاری کی ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کی معاشی صورتحال بہتر ہورہی ہے، پاکستان کی معاشی ترقی کی شرح 2 فیصد رہنے کا امکان ہے۔ حکومتی زرمبادلہ ذخائر 4.5 سے بڑھ کر 8.2ارب ڈالر ہوگئے،جولائی 2023سے پاکستانی معیشت کی سمت درست ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ پاکستان نے معاشی بہتری کیلئے جولائی تاستمبر تمام اہداف حاصل کئے،پاکستان میں توانائی کی اصلاحات کی ضرورت ہے،پاکستان میں بجلی کی پیداواری لاگت بہت زیادہ ہے۔

آئی ایم ایف رپورٹ میں کہا گیا کہ پاکستان میں زرعی شعبہ قدرے بہتر ہے،زرعی شعبہ 5.1فیصد کی شرح سے ترقی کررہا ہے،پاکستان میں صنعتی شعبہ مشکلات کا شکار ہے،صنعتی شعبہ کی شرح نمو محض 2.5 فیصد ہے۔

آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ پاکستان نے ڈالر کی اسمگلنگ کی روک تھام بہتر کی ہے،پاکستانی سرحدوں سے ڈالر کی  اسمگلنگ پر کنٹرول کیا گیا،مئی 2023 میں پاکستان میں مہنگائی کی شرح 36 فیصد تھی،اکتوبر 2023میں پاکستان میں مہنگائی کی شرح 26.8فیصد تھی،رواں مالی سال پاکستان میں بیروزگاری کی شرح 8فیصد رہنے کی توقع ہے،گزشتہ مالی سال پاکستان میں بیروزگاری کی شرح 8.5فیصدتھی۔

انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ کا کہنا ہے کہ رواں مالی سال محصولات اور گرانٹس جی ڈی پی کے 12.5فیصد رہ سکتی ہیں،گزشتہ مالی سال محصولات اور گرانٹس جی ڈی پی کے 11.5 فیصد تھیں،رواں مالی سال بجٹ خسارہ جی ڈی پی کے 7.6فیصد رہنے کا امکان ہے۔

نگران حکومت نے توانائی شعبے میں سبسڈی 2 سال میں ختم کرنے کاپلان بھی آئی ایم ایف کو دیا ہے، دستاویز کے مطابق پنجاب، سندھ اور کے پی میں ٹیوب ویلز پر حکومتی سبسڈی آئندہ مالی سال سے  ختم کی  جائے گی۔

دوسرے مرحلے میں ٹیوب ویلز پر ایک چوتھائی کراس سبسڈی ختم کرنے کا ارادہ ہے،بلوچستان میں بھی ٹیوب ویلز پر سبسڈی ختم کرنے کے مختلف اپشنز پر کام کیا جا رہا ہے

فرٹیلائزر سیکٹر کو گیس پر دی جانے والی کراس سبسڈی مارچ تک ختم کردی جائے گی، ایکسپورٹ کو دی جانے والی کراس سبسڈی ختم کرکے نان ایکسپورٹ انڈسٹری کے برابر کی جائے گی۔

پاور جنریشن لاگت پورا کرانے کیلئے مقامی گیس اور درآمدی آر ایل این جی کی قیمتیں برابر کی جائیں گی، ڈسکوز کا انتظامی کنٹرول نجی شعبے کو دینے کیلئے ٹرانزیکشن ایڈوائزراپریل تک تعینات کیا جائے گا۔

دستاویز کے مطابق ایک سال میں گیس کا سرکلر ڈیٹ چارسواکیس ارب روپے اضافے سے دوہزا چوراسی ارب روپے ہوگیا،گیس کی قیمتوں میں ششماہی بنیادوں پر ردروبدل کرنے کوفریم ورک پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائیگا،اوگرا پندرہ فروری تک گیس کی قیمتوں میں ردوبدل کا نوٹیفکیشن جاری کر دے گا۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین