تازہ ترین
پاکستان کا افغانستان کے اندر کالعدم تحریک طالبان کے خلاف آپریشن، دفتر خارجہ کی تصدیق
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان نے افغانستان کے سرحدی علاقے میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا، کارروائی کا ہدف حافظ گل بہادر گروپ سے تعلق رکھنے والے دہشت گرد تھے۔
ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا کہ یہ گروپ پاکستان کے اندر متعدد دہشت گرد حملوں کا ذمہ دار ہے،دہشت گردوں کی کارروائیوں میں سینکڑوں شہری اور قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں کی ہلاکتیں ہوئیں۔ 16 مارچ 2024 کو شمالی وزیرستان میر علی میں حملہ ایک سیکورٹی پوسٹ پر ہوا اور اس میں سات پاکستانی فوجیوں کی جانیں گئیں۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا گزشتہ دو سالوں میں پاکستان نے افغانستان کو متعدد مرتبہ دہشت گردی کے واقعات کے بارے میں آگاہ کیا،دہشت گرد پاکستان کی سلامتی کے لیے سنگین خطرہ ہیں، پاکستانی حدود میں دہشت گردانہ حملوں کے لیے مسلسل افغان سرزمین کا استعمال کرتے رہے ہیں،پاکستان افغانستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کو انتہائی اہمیت دیتا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا پاکستان نے ہمیشہ مسائل کے حل کے لیے بات چیت اور تعاون کو ترجیح دی، افغانستان میں دہشت گردوں کی موجودگی پر متعدد بار افغان عبوری حکومت کو آگاہ کیا،پاکستان افغانستان کے لوگوں کا بہت احترام کرتا ہے۔
ترجمان نے کہا کہ افغانستان میں اقتدار میں رہنے والوں میں سے کچھ عناصر سرگرم طور پر ٹی ٹی پی کی سرپرستی کر رہے ہیں،پاکستان کے خلاف پراکسی کے طور پر استعمال کر رہے ہیں،ٹی ٹی پی جیسے دہشت گرد گروہ علاقائی امن اور سلامتی کے لیے اجتماعی خطرہ ہیں،ہم ٹی ٹی پی کی طرف سے لاحق خطرے کا مقابلہ کرنے میں افغان حکام کو درپیش چیلنج کا بخوبی ادراک رکھتے ہیں۔
افغان انتظامیہ کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے پاکستان کے آپریشن اور ہلاکتوں کی تصدیق کی، ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ گزشتہ رات تقریباً 3 بجے پاکستانی طیاروں نے صوبہ پکتیکا کے ضلع برمل کے علاقے لمنا اور صوبہ خوست کے ضلع سپیری کے علاقے افغان دوبئی میں شہریوں کے گھروں پر بمباری کی جس کے نتیجے میں صوبہ پکتیکا میں 6 افراد، شہید ہوئے جس میں 3 خواتین اور 3 بچے شامل ہے اور صوبہ خوست میں ایک مکان کو تباہ کر دیا گیا اور 2 خواتین شہید ہو گئیں۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین8 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان7 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز7 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین9 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی