Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

کھیل

سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ میچ، شاہین شاہ آفریدی ایک اور سنگ میل عبور کرنے کو تیار

Published

on

پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم کے سٹرائیک بالر شاہین شاہ آفریدی اتوار کو سری لنکا کے خلاف گیل میں شروع ہونے والےٹیسٹ میچ میں ٹیسٹ کرکٹ کی 100 ویں وکٹ حاصل کرنے کی کوشش کریں گے، یہ وہی میدان ہے جہاں وہ زخمی ہو کر گرے تھے۔

شاہین شاہ آفریدی ٹیسٹ کرکٹ میں 99 وکٹیں لے چکے تھے جب وہ گیل کے میدان میں باؤنڈری لائن پر ایک گیند کو روکنے کی کوشش میں گر کر زخمی ہوئے تھے۔

ہمبنٹوٹا میں سری لنکا کی پریزیڈنٹ الیون کے خلاف دو روزہ وارم اپ میچ ڈرا ہونے کے بعد فرانسیسی خبر ایجنسی سے بات کرتے ہوئے شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ انجریز کھلاڑیوں کی زندگی کا حصہ ہیں لیکن میدان میں واپس آنا اچھا ہے۔ ٹیسٹ وکٹس کی سنچری میرے لیے بڑی کامیابی ہوگی، اس سنگ میل تک پہنچنے کے لیے میں نے کافی انتظار کیا ہے۔

شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ کرکٹ سے دور رہنا مشکل ہے لیکن وقت نے مجھے بہت کچھ سیکھنے میں مدد دی ہے۔

دونوں ٹیمیں کبھی ٹیسٹ کرکٹ کی بڑی پاورز تھیں اور اب 2025 میں کھیلے جانے والے آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ کرکٹ فائنل میں پہنچنے کی جدوجہد میں ہیں۔

ٹیسٹ رینکنگ میں میزبان سری لنکا اس وقت 7 ویں اور مہمان پاکستان چھٹے نمبر پر ہے۔

پچھلے سال کی سیریز میں پاکستان نے پہلا ٹیسٹ 4 وکٹوں سے جیتا تھا اور سری لنکا نے دوسرا ٹیسٹ 246 رنز سے جیت کر سیریز برابر کردی تھی، دونوں ٹیسٹ گیل میں کھیلے گئے تھے۔

حالیہ وارم اپ میچ میں شاہین شاہ آفریدی نے تباہ کن سیم کے ساتھ تیز رفتار بالنگ کی اور 12 اوورز میں 36 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں۔ پاکستان نے سری لنکا کی پریزیڈنٹ الیون کو 196 رنز پر آؤٹ کیا۔

شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ جہاں وہ زخمی ہوئے تھے وہیں سے ٹیسٹ کم بیک کرنے پر بہت خوش ہیں۔

سری لنکا کے اشیتتھا فرنینڈو ڈینگی بخار کا شکار ہیں، ان کی جگہ ٹیم میں دلشان مدوشنکا کو شامل کیا جا سکتا ہے۔

دلشان مدوشنکا نے وائٹ بال کیریئر کا شاندار آغاز کیا، 22 سالہ مدوشنکا نے چھ ون ڈے اور 11 ٹی 20 میچ کھیلےہیں اور انہیں سری لنکا کے 16 رکنی ٹیسٹ سکواڈ میں شامل کیا گیا ہے، وہ ٹیسٹ ڈیبیو کے منتظر ہیں۔

مدوشنکا نے نے آئی سی سی ورلڈ کپ کوالیفائی راؤنڈ کے فائنل میچ میں ہالینڈ کے خلاف نئی گیند کے ساتھ 18 رنز دے کر تین وکٹیں حاصل کی تھیں اور مین آف دی میچ قرار پائے تھے۔

سری لنکا ٹیم میں لکشیتا مناسنگھے بھی نیا چہرہ ہیں لیکن انہیں ٹیم میں جگہ بنانے کے لیے دیگر اسپنرز سے مقابلہ کرنا پڑے گا، دیگر اسپنرز میں پرباتھ جے سوریا اور رمیش مینڈس، پراوین جیاوکرما، کمیندو مینڈس، مڈل آرڈر بلے باز دھننیجیا ڈی سلوا شامل ہیں۔

ڈی سلوا سری لنکا کے اگلے کپتان ہوں گے جنہیں ڈیموتھ کرونارتنے کا نائب نامزد کیا گیا ہے۔ کرونارتنے ہیمسٹرنگ انجری سے صحت یاب ہو رہے ہیں وہ ریٹائرمنٹ چاہتے ہیں تاہم سلیکٹرز نے انہیں کھیل جاری رکھنے کو کہا ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین