پاکستان
پاکستان میں پانی تیزی سے کم ہو رہا ہے، محکمہ موسمیاتی تبدیلی
محکمہ موسمیاتی تبدیلی کے حکام نے اعتراف کیا ہےکہ پاکستان میں پانی بڑی تیزی سے کم ہو رہا ہے۔
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے موسمیاتی تبدیلی کا اجلاس شیری رحمان کی زیر صدارت ہوا جس میں وزارت موسمیاتی تبدیلی کے حکام نے قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دی جب کہ چیئرمین نے موسمیاتی تبدیلی کی کارکردگی پر برہمی کا اظہار کیا۔
حکام نے بتایا کہ کچھ صنعتی شعبوں پر کاربن ٹیکس لگنے سے بہت فوائد ہوں گے جس پر شیری رحمان نے کہا کہ کاربن ٹیکس لگانا ٹیکنیکل معاملہ ہے، اس حوالے سے وزارت صنعت سے بات ہوئی ہے۔
موسمیاتی تبدیلی کے حکام نے بتایا کہ 441 ملین ڈالر کے موسمیاتی تبدیلی سے متعلق منصوبے منظور ہو چکے ہیں، پاکستان میں پانی بڑی تیزی سے کم ہو رہا ہے، ہم چاہتے ہیں سیلابی پانی نہروں کا رخ کرے۔اس حوالے سے شیری رحمان نے کہا کہ ہمارے ملک میں موسمیاتی تبدیلی کو بالکل سائیڈ پر رکھ دیا گیا ہے۔وزارت ماحولیات کے حکام وزارت کی ذمہ داریاں بھی بتائیں؟ وزارت کے افسران کے پاس ماحولیات میں مہارت نہیں ہوتی، وزارت خارجہ کی طرح وزارت ماحولیات کا بھی پیٹرن بنانے کی ضرورت ہے۔
شیری رحمان نے مزید کہا کہ کیا ایک بندے کے بیمار ہونے سے بریفنگ نہیں ہوگی؟ سنگل یوز پلاسٹک سے متعلق بریفنگ پر ہم نے واضح لکھا تھا، یہ دوسری بار ہے، حکام وزارت موسمیاتی تبدیلی پریزینٹیشن دینے میں ناکام ہوئے، آئندہ ایسا نہیں ہونا چاہیے ورنہ کارروائی کریں گے۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین6 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان6 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم1 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز6 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین8 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی