Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

تازہ ترین

پیرس اولمپکس، اسرائیلی کھلاڑیوں کو جان سے مارنے کی دھمکیوں کی تحقیقات کر رہے ہیں، فرانسیسی حکام

Published

on

پیرس کے پراسیکیوٹرز کے دفتر نے اتوار کو کہا کہ فرانسیسی پولیس نے پیرس اولمپک کھیلوں میں تین اسرائیلی کھلاڑیوں کو جان سے مارنے کی دھمکیوں کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔
پراسیکیوٹرز نے بتایا کہ اینٹی سائبر کرائم افسران جمعہ کو سوشل نیٹ ورکس پر کھلاڑیوں کے ذاتی ڈیٹا کے اجراء کی بھی تحقیقات کر رہے ہیں اور اسے ہٹانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
اسرائیل کے وزیر خارجہ نے جمعرات کو اپنے فرانسیسی ہم منصب کو پیرس اولمپک گیمز کے دوران اسرائیلی کھلاڑیوں اور سیاحوں کو نشانہ بنانے کی مبینہ  ایرانی حمایت یافتہ سازش سے خبردار کیا۔
حکام کا کہنا ہے کہ گیمز میں اسرائیلی ایتھلیٹس کو ایلیٹ ٹیکٹیکل یونٹس کے ذریعے ایونٹس میں لے جایا جاتا ہے اور انہیں اولمپکس کے دوران 24 گھنٹے تحفظ فراہم کیا جاتا ہے۔ اسرائیل کی داخلی سکیورٹی سروس شن بیت سکیورٹی میں مدد کر رہی ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین