Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

ارکان پارلیمنٹ کو اسلحہ لائسنس کے اجرا میں تاخیر پر پارلیمانی کمیٹی برہم

Published

on

Sargodha: Class 8 student kills classmate

اسلحہ لائسنسوں کی خصوصی کمیٹی نے ارکان پارلیمنٹ کو اسلحہ لائسنس جاری کرنے میں تاخیری حربے استعمال کرنے پر وزارت داخلہ پر برہمی کا اظہار کیا۔

کمیٹی کا اجلاس ایم این اے سید غلام مصطفیٰ شاہ کی صدارت میں ہوا جس میں وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کی جانب سے ارکان پارلیمنٹ کے لیے منظور شدہ اسلحہ لائسنس کے اجراء میں وزارت داخلہ کی جانب سے تاخیری حربوں کا سخت نوٹس لیا گیا۔

کمیٹی نے ہدایت کی کہ وزارت داخلہ 24 جولائی سے پہلے تمام اسلحہ لائسنس جاری کر کے کمیٹی کو رپورٹ کرے اور اگر وہ ناکام ہوئے تو کمیٹی ان کے خلاف سخت کارروائی کرے گی۔ کمیٹی نے شہریوں کو اسلحہ لائسنس کے حصول میں درپیش مسائل کے حوالے سے بھی بات چیت کی۔

اجلاس میں خصوصی کمیٹی کے امور کے حوالے سے وزارت داخلہ کے رویہ پر سخت برہمی کا اظہار کیا گیا کیونکہ وہ بار بار ہدایات کے باوجود خصوصی کمیٹی کی ہدایات پر عمل کرنے میں ناکام رہی۔

اجلاس میں ایم این اے زاہد اکرم درانی، نوابزادہ شاہ زین بگٹی، محمد جنید انور چوہدری، محسن داوڑ اور سردار ریاض محمود خان مزاری نے بھی شرکت کی۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین