Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

غیرقانونی بھرتی کیس میں پرویز الٰہی کی ضمانت منظور

Published

on

لاہور ہائیکورٹ سے سابق وزیر اعلی پنجاب پرویز الٰہی کو بڑا ریلیف مل گیا ہے. عدالت نے پرویز الہی کی پنجاب اسمبلی میں میرٹ کے برعکس بھرتیوں کے مقدمے میں ضمانت منظور کر لی ہے.

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سلطان تنویر احمد نے سابق وزیر اعلی پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت پر محفوظ فیصلہ سنایا. عدالت نے درخواست ضمانت پر کارروائی مکمل ہونے فیصلہ محفوظ کیا تھا جو آج سنایا گیا.۔

پرویز الہی نے اینٹی کرپشن کورٹ کی جانب سے درخواست ضمانت کی درخواست مسترد کرنے کے فیصلے کو چیلنج کیا تھا اور ہائیکورٹ میں درخواست ضمانت دائر کی. عدالت نے اینٹی کرپشن کورٹ کے ضمانت کی درخواست مسترد کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔

سابق وزیر اعلی کے وکیل عامر سعید راں نے نشاندہی کی کہ اینٹی کرپشن نے مقدمہ دو سال کی تاخیر سے درج کیا اور کسی امیدوار سے بھرتی کی رقم کیلئے پرویز الہی نے کوئی رقم وصول نہیں کی. عامر سعید راں ایڈووکیٹ کے مطابق پرویز الہی کا اس بھرتی سے کوئی تعلق نہیں تھا اور اینٹی کرپشن پرویز الہی کے گھر سے جعلی ریکوری ڈالی۔

دوسری طرف سرکاری وکیل نے درخواست ضمانت کی مخالفت کی اور بتایا کہ پرویز الہی پر مقدمہ قانون کے مطابق درج کیا گیا۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین