پاکستان
ایئر پورٹ سکیورٹی فورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ، لیفٹیننٹ جنرل بابر افتخار مہمان خصوصی تھے
ائیرپورٹس سیکیورٹی فورس کے 51 ویں بنیادی ایوی ایشن سیکیورٹی کورس اور 31 ویں بنیادی ایوی ایشن سیکیورٹی کورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کی شاندار تقریب نیشنل اکیڈمی برائے ایویشن سیکیورٹی، اے ایس ایف کراچی میں منعقد ہوئی۔
بنیادی ایوی ایشن سیکیورٹی کورس میں کل 732 نئے بھرتی شدہ مردو خواتین نے تربیت حاصل کی۔
دورانِ ٹریننگ ریکروٹس کو نہ صرف ایوی ایشن سیکیورٹی کے جدید طریقہ ہائے کار کی تربیت دی گئی بلکہ جسمانی لحاظ سے سخت اور کٹھن مراحل سے گزارا گیا تاکہ وہ کسی بھی مشکل صورتِ حال سے نبرد آزما ہوسکیں ۔
تقریب کے مہمانِ خصوصی لیفٹیننٹ جنرل بابر افتخار کمانڈر کراچی، ہلال امتیاز (ملٹری) تھے ۔ مہمانِ خصوصی کو انکی آمد پر پریڈ کی جانب سے جنرل سلامی پیش کی گئی جس کے بعد مہمانِ خصوصی نے ڈائر یکٹر جنرل میجر جنرل عدنان آصف جاہ شاد ہلالِ امیتاز (ملٹری) کے ہمراہ پریڈ کا معائنہ کیا- اس کے بعد اعلٰی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ٹرینیز میں انعامات اور میڈلیز دئیے گئے۔
تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مہمانِ خصوصی نے ائیرپورٹس سیکیورٹی فورس کی جانب سے ملکی ہوائی اڈوں کی فول پروف سیکیورٹی اور امن وامان کے سلسلے میں کی جانے والی کاوشوں کو بھر پور سراہا اور ائیرپورٹس سیکیورٹی فورس کے شہدا کو خراجِ عقیدت پیشں کیا۔
مہمانِ خصوصی نے ٹریننگ مکمل کرنے والے ریکروٹس اور ان کے والدین کو مبارکباد دی اور اس امید کا اظہار کیا کہ وہ ائیرپورٹس سیکیورٹی فورس کی افرادی قوت میں ایک مثبت اضافہ ثابت ہونگے۔
بعد ازاں مہمان خصوصی نے اے ایس ایف شہداء کی فیمیلیز کے ساتھ ملاقات کی اور شہداء کی ملکی امن و سیکیورٹی کے حوالے سے لازوال قربانیوں پر خراج تحسین پیش کیا۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین6 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان6 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم1 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز6 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین8 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی