Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

ٹاپ سٹوریز

جمہوریہ وانواتو کا پاسپورٹ، فرح گوگی کے دنیا بھر میں سیرسپاٹے، نئی سفری دستاویزات لوٹ کا مال ٹھکانے لگانے میں مددگار، ذرائع

Published

on

سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی قریبی دوست فرحت شہزادی عرف فرح گوگی کا ایک چھوٹے ملک سے جمہوریہ وانواتو سے حاصل کردہ پاسپورٹ منظر عام پر آ گیا۔

مبینہ طور پر فرح شہزادی اسی پاسپورٹ پر سفر کر رہی ہیں اور اس پاسپورٹ کے ذریعے کرپشن کی دولت بھی ٹھکانے لگا رہی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اوران کی اہلیہ کی دولت چھپانے کیلئے فرحت شہزادی نے بیرون ممالک دورے کئے۔

ذرائع نے بتایا کہ غیر قانونی طریقے سے لوٹی ہوئی دولت کو چھپانے اورمنی لانڈرنگ کیلئے فرح گوگی کو جزائز پر مشتمل ایک چھوٹے اور مقامی طور پر کم معروف ملک وانواتو کاخفیہ پاسپورٹ بنا کر دیا گیا۔

ذرائع نے بتایا کہ عمران خان اور بشری بی بی کی اکٹھی کی گئی دولت کو دنیا کے  مختلف ممالک میں چھپانے کی غرض سے اس سے خریدے گئے پاسپورٹ پر فرح گوگی نے بیرون ملک دورے کئے۔

ذرائع نے کہا کہ دسمبر 2021 میں تحریک انصاف کی حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی ممکنہ کامیابی کے پیش نظرعمران خان اور بشری بی بی نے ملک کے ایک معروف پراپرٹی ٹائکون کے بیٹے کو اپنی فرنٹ پرسن فرح گوگی کیلئے خفیہ انٹرنیشنل پاسپورٹ خریدنے کا ٹاسک سونپا۔ اس پراپرٹی ٹائکون نے ایک اور معروف بزنس مین کو خفیہ پاسپورٹ بنانے کیلئے ایک لاکھ تیس ہزار امریکی ڈالر فراہم کئے۔

ذرائع نے بتایا کہ 28 مارچ 2022 کو فرح گوگی کیلئے خریدے جانے والا وانواتو کا پاسپورٹ بشری بی بی کے حوالے کر دیا گیا۔ 3 اپریل 2022 کو عمران خان کی حکومت جانے سے چھ دن قبل فرح گوگی پاکستانی پاسپورٹ پر ملک سے فرار کروا کے دبئی بھجوا دیا گیا۔

ذرائع نے کہا کہ دبئی کے بعد باقی تمام سفر وینا تاؤ کے پاسپورٹ پہ کروائے گئے تاکہ تحقیقاتی ادارے اس نقل و حرکت سے آگاہ نا رہیں۔

ذرائع نے دعویٰ کیا کہ عمران خان اور بشری بی بی نے پاکستان سے لوٹی گئی کثیر رقم کو ٹھکانے لگانے کیلئے فرح گوگی کے خفیہ بین الاقوامی دوروں اور بینک اکاؤنٹس کو وینا تاؤ کے خفیہ پاسپورٹ سے ممکن بنایا۔

یاد رہے دو دن پہلے سامنے آنے والی اطلاعات کے مطابق عمران خان اور بشری بی بی کی یہ فرنٹ پرسن ساڑھے چودہ ارب روپے  کے ناجائز اثاثوں کی مالک ہے۔

صرف تین سال کے قلیل عرصے کی عمران خان کی حکومت کے دوران   انکی فرنٹ پرسن فرح گوگی کی ظاہری اور غیر ظاہری دولت میں 4520 ملین روپے کا اضافہ ہوا۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین