Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

ٹاپ سٹوریز

30 ہزار فیس دیں گورنر ہاؤس کے لان پر فوٹو شوٹ کرائیں، نوبیاہتا جوڑے کی ویڈیو وائرل، سوشل میڈیا پر بحث چھڑ گئی

Published

on

نئے شادی شدہ جوڑوں کے فوٹو شوٹ کے لیے پشاور میں گورنر ہاؤس آئیڈیل مقام بن گیا، 30 ہزار روپے فیس ادا کریں اور شاندار باغ میں زبردست عمارت کے ساتھ فوٹو شوٹ کرائیں۔

ایسے ہی ایک فوٹو شوٹ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے اور اس پر سوشل میڈیا صارفین زبردست تبصرےبھی کر رہے ہیں۔

معروف صحافی سلیم صافی نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ گورنر ہاؤس پشاور جہاں ان دنوں جے یوآئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے سمدھی حاجی غلام علی براجمان ہیں ، میں ان دنوں فلموں اور گانوں کی شوٹنگ بھی ہوتی ہے ۔ تبدیلی آنہیں رہی ،تبدیلی آگئی ہے۔

معروف اینکر پرسن ابصا کومل نے سلیم صافی کی پوسٹ کے جواب میں لکھا کہ محترم صافی صاحب ، گورنر ہاوس انتظامیہ سے سوال بالکل بنتا ہے آپ پوچھنے میں حق بجانب ہیں ، لیکن اس نو بیاہتا جوڑے کی وڈیو آپ کے معروف اکاونٹ سے شیئر کرنا مناسب نہیں لگ رہا۔ہمیں لوگوں کی پرائیوسی کو ملحوظ خاطر رکھنا چاہیے۔

ایک اور صحافی اور اینکر پرسن رحمان بونیری نے لکھا کہ شادی کے لۓ گورنر ہاؤس پشاور کا انتخاب ایک خوبصورت جوڑے نے شادی کے کچھ حسین لمحے گورنر ہاؤس پشاور کے سرسبز لان، فوارے اور عمارت میں فلمبند کرواۓ ہیں- دنیاں بھر میں کلیساؤ، مندروں سے لیکر مسجدوں تک اور عوامی مقامات سے لیکر سرکاری اور تاریخی مقامات کو اپنی زندگی کے اہم ترین دن کا حصہ بنانا ، محبت اور عقیدت کے طور پر ہوتا ہے- جانے کیوں کچھ مشہور شخصیات اس جوڑے پر ناراض ہیں؟

پشاور سے شائع ہونے والے ایک روزنامہ کے مالک امجد عزیز ملک نے لکھا کہ پشاور کے گورنر ہاؤس میں شادیوں کا سیزن شروع ہو گیا ہے بکنگ کے لئے فوری رابطہ کریں ۔یہ اعلان اس لئے کیا گیا کہ کسی نے گورنر ہاؤس کی ویڈیو بھیجی ہے اب پتہ نہیں یہ کب کی ہے لیکن وائرل ہے اور گورنر ہاؤس کی طرف سے کوئی تصدیق کے لئے دستیاب نہیں ۔آپ بھی دیکھئے اور سر دھنئیے۔

معروف قانون دان اظہر صدیق نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ شکرالحمدللہ ! گورنر ہاؤس پشاور!

حمزہ خان نے لکھا کہ یہ ہے جناب پشاور کا گورنر ہاؤس جدھر خود کو ہزاروں علماء کا وارث کہنے والے مولانہ فضل الرحمن کا سمدھی حاجی غلام علی گورنر ہے ادھر ڈراموں اور فلموں کی شوٹنگ ہوتی ہے پیسہ دو تو سب کچھ ہوتا ہے اگر یہ عمران خان کی حکومت میں ہوتا تو اب تک تباہی آچکی ہوتی ؟

مقصود خان نے لکھا کہ گورنر ہاؤس پشاور جہاں ان دنوں جے یوآئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اور سمدھی حاجی غلام علی براجمان ہیں ، گورنر ہاوس میں ان دنوں فلموں اور گانوں کی شوٹنگ بھی ہوتی ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین