تازہ ترین
پی سی بی سنٹرل کنٹریکٹس اگلے ہفتے فائنل کئے جانے کا امکان، 4 کھلاڑیوں کی تنزلی متوقع ہے، ذرائع
پی سی بی سینٹرل کنٹریکٹس 2025-2024 آئندہ ہفتے فائنل کیے جانے کا امکان ہے۔ چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے سیلیکشن کمیٹی اور کوچز سے مشاورت کرلی، چئیرمین کی ہدایت پر طریقے کار بھی فائنل کرلیا گیا، سابق کپتان وقار یونس بھی سینٹرل کنٹریکٹ کیلئے منتخب کردہ کھلاڑیوں کا جائزہ لیں گے، نئے سینیٹرل کنٹریکٹس فٹنس اور کارکردگی سے مشروط ہیں، نئے سینٹرل کنٹریکٹ میں تین سے چار کھلاڑیوں کی تنزلی کا امکان موجود ہے،شاداب خان، حارث روف، محمد نواز کو بی سے سی کیٹیگری میں تنزلی کا امکان ہے۔
پی سی بی ذرائع نے بتایا کہ نئے سینیٹرل کنٹریکٹس فٹنس اور کارکردگی سے مشروط ہیں،نئے سینٹرل کنٹریکٹ میں تین سے چار کھلاڑیوں کی تنزلی کا امکان موجود ہے۔
ذرائع نے کہا کہ شاداب خان، حارث روف، محمد نواز کو بی سے سی کیٹیگری میں تنزلی کا امکان ہے جبکہ نسیم شاہ کی بی سے اے کیٹیگری میں ترقی طے ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ افتخار احمد، عماد وسیم، فہیم اشرف اور حسن علی کے سینٹرل کنٹریکٹس میں بھی نظرثانی ہوگی، موجودہ سینیٹرل کنٹریکٹس میں اے کیٹیگری میں شامل کھلاڑی کی آمدنی میں گزشتہ برس 202 فیصد اضافہ کیا گیا تھا۔
بی کیٹیگری کنٹریکٹس میں 144 فیصد، سی کیٹیگری میں 135 فیصد اور ڈی کیٹیگری میں 127 فیصد اضافہ کیا گیا تھا۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین6 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان6 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم1 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز6 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین8 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی