کھیل
پی سی بی نے 20 خواتین کرکٹرز کو سنٹرل کنٹریکٹ دے دیا، معاوضوں میں اضافہ
پی سی بی نے 20 خواتین کرکٹرز کے لیے سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان کردیا، چار خواتین کرکٹرز انوشے ناصر۔ ایمان فاطمہ، شوال ذوالفقاراورام ہانی پہلی بار پاکستان کرکٹ بورڈ کا سینٹرل کنٹریکٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی ہیں۔
سینٹرل کنٹریکٹ کی مدت یکم اگست2023 ء سے جون 2025ء تک ہے، ایک سال بعد ان کھلاڑیوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا،کھلاڑیوں کو کنٹریکٹ کراچی میں جاری جنوبی افریقہ سیریز کے کیمپ کے دوران دیئے گئے، گزشتہ سال بھی 20 کرکٹرز کو سینٹرل کنٹریکٹ دیے گئے تھے ۔
کرکٹرز کو چار کیٹگریز اے، بی، سی اور ڈی میں تقسیم کیا گیا ہے، ڈی کیٹگری کو ایمرجنگ کیٹگری کی حیثیت حاصل ہوگی۔
کپتان ندا ڈار اور بسمہ معروف نے اے کیٹگری میں اپنی جگہ برقرار رکھی ہے،اے کیٹگری کے معاوضے میں 19 فیصد اضافہ کیا گیا ہے، بی کیٹگری کے معاوضے میں 32 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔
بی کیٹگری میں چار کرکٹرز منیبہ علی ۔ فاطمہ ثنا۔ نشرہ سندھو اورعالیہ ریاض شامل ہیں۔
سی کیٹگری میں وکٹ کیپر سدرہ نواز نے اپنی جگہ برقرار رکھی ہے جبکہ غلام فاطمہ اور سعدیہ اقبال ترقی پاکر ڈی سے سی میں آئی ہیں
کیٹگری کے معاوضے میں 19 فیصد اضافہ کیا گیا ہے، جبکہ ڈی کیٹگری کے معاوضے میں 21 فیصد اضافہ کیا گیا ہے
ڈی کیٹگری میں آٹھ کرکٹرز شامل ہیں جن میں سیدہ عروب شاہ ، طوبی حسن، صدف شمس، انوشے ناصر ، ایمان فاطمہ، نجیہہ علوی اور ام ہانی اور شوال ذوالفقار شامل ہیں
انعم امین۔ گل فیروزہ، ارم جاوید۔ جویریہ خان اور کائنات امتیاز سینٹرل کنٹریکٹ حاصل کرنے میں ناکام رہیں۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے ون ڈے میں کھلاڑیوں کی میچ فیس میں سو فیصد اضافہ کردیا ہے جبکہ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کی میچ فیس میں پچاس فیصد اضافہ پلیئنگ اور نان پلیئنگ دونوں کھلاڑیوں کے لیے کیا گیا ہے۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین6 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان6 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم1 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز6 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
پاکستان7 مہینے ago
پنجاب حکومت نے ٹرانسفر پوسٹنگ پر عائد پابندی ہٹالی