تازہ ترین
پی سی بی نے ویسٹ انڈیر کے خلاف سیریز کے لیے ویمنز ٹیم کی 20 ممکنہ کھلاڑیوں کا اعلان کردیا
پی سی بی نے ویسٹ انڈیز ویمنز سیریز کے لیے پاکستان ویمنز ٹیم کے 20 ممکنہ کھلاڑیوں کا اعلان کردیا۔ عائشہ ظفر ، گل فیروزہ، رامین شمیم، سدرہ نوازاور طوبی حسن کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔
ممکنہ کھلاڑی 2 اپریل سے کراچی میں تربیتی کیمپ میں حصہ لیں گی،پاکستان ویمنز اور ویسٹ انڈیز ویمنزٹیم کے درمیان 18 اپریل سے 3 مئی تک نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جائیں گے۔
سیریز میں تین ون ڈے جو آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ کا حصہ ہیں اس کے علاوہ پانچ ٹی ٹوئنٹی شامل ہیں،ممکنہ کھلاڑیوں میں عائشہ ظفر ، گل فیروزہ، رامین شمیم، سدرہ نوازاور طوبی حسن کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔
عمیمہ سہیل اور انجرڈ شوال ذوالفقار جو نیوزی لینڈ کے خلاف سترہ رکنی اسکواڈ کا حصہ تھیں، کیمپ کی ممکنہ کھلاڑیوں میں شامل نہیں ہیں۔
سلیکشن کمیٹی کپتان اور عبوری ہیڈ کوچ کی مشاورت سے کراچی میں کیمپ کے دوران ون ڈے سیریز کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کرے گی۔
ممکنہ کیمپ کی بقیہ پانچ کھلاڑیوں کو ڈومیسٹک ویمنز ون ڈے ٹورنامنٹ میں حصہ لینے کے لیے ریلیز کردیا جائے گا،کیمپ میں عالیہ ریاض، عائشہ ظفر، بسمہ معروف، ڈیانا بیگ، فاطمہ ثنا، غلام فاطمہ، گل فیروزہ منیبہ علی، ناجیہ علوی شامل ہیں۔
نشرہ سندھو، نتالیہ پرویز، ندا ڈار، رامین شمیم، صدف شمس، سعدیہ اقبال، سدرہ امین، سدرہ نواز، طوبیٰ حسن، ام ہانی اور وحیدہ اختر بھی ممکنہ کھلاڑیوں میں شامل ہیں۔
پلیئر سپورٹ اسٹاف میں سائرہ افتخار (منیجر)، محتشم رشید (عبوری ہیڈ کوچ)، سلیم جعفر (بولنگ کوچ )، توفیق عمر (بیٹنگ کوچ)، حنیف ملک (فیلڈنگ کوچ) شامل ہیں۔
چیف سلیکٹر سلیم جعفر کا کہنا ہے کہ سلیکشن کمیٹی نے 20 ممکنہ کھلاڑیوں کا انتخاب ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل سرکٹ میں ان کی کارکردگی کی بنیاد پر کیا ہے۔عائشہ ظفر، گل فیروزہ، رامین شمیم، سدرہ نواز، اور طوبی حسن کو گزشتہ ڈومیسٹک ایونٹ میں پرفارمنس کے بعد ممکنہ کیمپ میں شامل کیا گیا ہے۔
چیف سلیکٹر سلیم جعفر نے کہا کہ سیریز اہمیت کی حامل ہے کیونکہ ہم آئی سی سی ویمنز 50 اوور ورلڈ کپ میں براہ راست اہلیت کے لیے زیادہ سے زیادہ پوائنٹس حاصل کرنے کی کوشش کرنا چاہتے ہیں۔
20 رکنی اسکواڈ یکم اپریل کو کراچی میں جمع ہوگا،2 اپریل سے حنیف محمد ہائی پرفارمنس سینٹر میں کراچی میں سات روزہ کیمپ شروع ہو گا۔
اسکواڈ کے ارکان اور ٹیم انتظامیہ عید کے لیے 9 اپریل کو اپنے آبائی شہر واپس جائیں گے اور اسکواڈ 13 اپریل کو دوبارہ کراچی میں جمع ہوگا۔ویسٹ انڈیز کی خواتین ٹیم 14 اپریل کو سیریز میں حسۂ لینے کیلئے کراچی پہنچے گی۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین6 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان6 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم1 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز6 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
پاکستان7 مہینے ago
پنجاب حکومت نے ٹرانسفر پوسٹنگ پر عائد پابندی ہٹالی