تازہ ترین
پی سی بی میڈیکل کمیشن کے سربراہ ڈاکٹر سہیل سلیم مستعفی
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) میڈیکل کمیشن کے سربراہ ڈاکٹر سہیل سلیم اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کے میڈیکل کمیشن کے سربراہ ڈاکٹر سہیل سلیم نے اپنا استعفیٰ کھلاڑیوں کی میڈیکل رپورٹ سامنے آنے کے بعد دیا۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے اَن فٹ کھلاڑیوں احسان الله، ارشد اقبال، ذیشان ضمیر کی انجریز کی تشخیص کے لیے ایک آزادانہ انکوائری کمیٹی تشکیل دی تھی ، جس نے اپنی رپورٹ کرکٹ بورڈ میں جمع کروا دی۔
محسن نقوی کی جانب سے اس بات کا عندیہ دیا گیا تھا کہ کمیٹی کی رپورٹ میں اگر اس بات کی نشاندہی کی گئی کہ کھلاڑیوں کی انجریز کی تشخیص میں کوئی کوتاہی ہوئی ہے تو ذمے داروں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔
واضح رہے کہ ڈاکٹر سہیل سلیم پی ایس ایل میں کورونا کیسز کے ایشو پر بھی مستعفی ہوئے تھے، تاہم سابق بورڈ سربراہ ذکا اشرف کے دور میں ان کی بورڈ میں دوبارہ واپسی ہوئی تھی۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین8 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان7 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
تازہ ترین9 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی
-
ٹاپ سٹوریز7 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال