پاکستان
سپریم جوڈیشل کونسل میں ججز کے خلاف زیر التوا شکایات جلد نمٹائی جائیں، چیف جسٹس کے نام خط
سپریم جوڈیشل کونسل میں ججز کیخلاف زیر التوا شکایات کے جلد فیصلوں کیلئے چیف جسٹس پاکستان کو خط لکھ دیا گیا، خط کا متن ہے کہ چیف جسٹس نے 21 جنوری کو بتایا کہ کونسل میں ججز کیخلاف 100 شکایات زیر التوا ہیں،چار ماہ سے سپریم جوڈیشل کونسل میں ججز کیخلاف شکایات پر کارروائی نہیں ہو سکی ہے،چار ماہ سے مخصوص گروہ نے سپریم جوڈیشل کونسل کے ممبران کو نان ایشوز میں الجھا رکھا ہے۔
سپریم جوڈیشل کونسل میں ججز کیخلاف زیر التوا شکایات کے جلد فیصلوں کیلئے میاں داؤد ایڈووکیٹ نے چیئرمین سپریم جوڈیشل کونسل کا خط ارسال کیا ہے، خط میں کہا گیا ہے کہ چیف جسٹس نے 21 جنوری کو بتایا کہ کونسل میں ججز کیخلاف 100 شکایات زیر التوا ہیں،چار ماہ سے سپریم جوڈیشل کونسل میں ججز کیخلاف شکایات پر کارروائی نہیں ہو سکی ہے، چار ماہ سے مخصوص گروہ نے سپریم جوڈیشل کونسل کے ممبران کو نان ایشوز میں الجھا رکھا ہے۔
خط میں کہا گیا ہے کہ نان ایشوز میں الجھنے کی وجہ سے ججز کیخلاف شکایات پر کارروائی رکی ہوئی ہے،190 ملین پاؤنڈز سرکاری خزانے میں جمع کرانے کے فیصلے کے دن سے مخصوص گروہ متحرک ہے،190 ملین پاؤنڈز بارے سپریم کورٹ کے فیصلے کے دن سے مخصوص گروہ سازشیں کر رہا ہے،یہ مخصوص گروہ نہیں چاہتا ہے کہ سپریم جوڈیشل کونسل ججز کیخلاف شکایات پر مزید کارروائی کرے۔
خط میں کہا گیا ہے کہ مخصوص گروہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی ریٹائرمنٹ تک کونسل کو غیر فعال رکھنا چاہتا ہے،چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے آئین و قانون کے مطابق بہادری کے ساتھ فیصلے کئے ہیں،آئین و قانون اور جمہوریت کی بالادستی کرنے کی وجہ سے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا نام سنہرے حروف میں لکھا جائے گا، ماضی میں چیف جسٹس صاحبان کرپٹ ججز کو تحفظ فراہم کرتے رہے ہیں۔
میاں داؤد ایڈووکیٹ نے لکھا کہ عوام سمجھتے ہیں کہ ججز کا احتساب صرف چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے دور میں ہی ممکن ہو سکتا ہے،سپریم جوڈیشل کونسل میں ججز کیخلاف شکایات کو جلد از جلد نمٹایا جائے، سپریم جوڈیشل کونسل میں ججز کیخلاف شکایات پر روزانہ کی بنیاد پر سماعت کی جائے۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین7 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان7 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز7 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین9 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی