ٹاپ سٹوریز
عوام کراچی کی 20 سیٹیں پیپلز پارٹی کو دلوائیں، 5 سال میں کراچی کا نقشہ بدل دیں گے، بلاول بھٹو
سابق وزیر خارجہ اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ کراچی کی تمام 20 سیٹیں پیپلز پارٹی کو دلائیں تو 5 سال میں کراچی کا نقشہ بدل دیں گے،وفاق میں پیپلز پارٹی کی حکومت بنی تو کراچی سے کام شروع ہوگا۔
کراچی میں انتخابی ریلی سے خطاب کرتےہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ملک بھر میں پیپلز پارٹی کی انتخابی مہم چلا رہا تھا،خیبرپختونخوا،پنجاب،بلوچستان،سندھ کے مختلف علاقوں میں مہم چلائی،مجھے مزہ کراچی میں آتا ہے کیونکہ یہ میرا شہر ہے،کراچی میں پیدا ہوا اور میری والدہ بھی اسی شہر میں پیدا ہوئیں،عوام کے ووٹ سے کراچی سے بھرپور کامیابی حاصل کریں گے،کراچی کی ترقی میں کردارادا کرنا چاہتا ہوں تو اپنے گھر کا خیال رکھنا چاہ رہا ہوں،کراچی کے عوام نے بلدیاتی الیکشن میں پیپلز پارٹی پر اعتماد کیا،کراچی کے عوام مجھ پر اعتماد کرکےقومی،صوبائی نمائندوں کو منتخب کرائیں،یہ پہلی بار ہوگا کہ بلدیاتی حکومت سمیت صوبائی حکومت بھی ہمارے پاس ہوگی،آپ مجھے ووٹ دیں گے تو وفاق میں بھی پیپلز پارٹی کی حکومت ہوگی۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ کراچی کے عوام نے پہلی بار جیالے کومیئر منتخب کرایا،کراچی کی تمام 20 سیٹیں پیپلز پارٹی کو دلائیں تو 5 سال میں کراچی کا نقشہ بدل دیں گے،وفاق میں پیپلز پارٹی کی حکومت بنی تو کراچی سے کام شروع ہوگا،کراچی کو کوئی مذہب،لسانیت،فرقہ واریت کی بنیاد پر تقسیم کرنا چاہتا ہے،آج ہر کوئی اپناچورن بیچ رہا ہے،عوام صرف پیپلز پارٹی پر اعتماد کرتے ہیں،پیپلزپارٹی عوام کے حقوق کیلئے جدوجہد کرتی ہے،اس بار بھی کررہی ہے،دوسری سیاسی جماعتیں الیکشن میں اپنے مقصد کیلئے حصہ لے رہی ہے،ہم کراچی کے مینڈیٹ کا تحفظ کریں گے،اسے اس کا حق دلائیں گے،کراچی کے عوام ساتھ دیتے ہیں تو کام بھی اس شہر میں ہوگا۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پیپلزپارٹی واحد جماعت ہے جو صاف ستھری سیاست کرتی ہے،باقی سیاسی جماعتیں نفرت اور تقسیم کی سیاست کرتی ہیں،کراچی کے عوام 8 فروری کو تیر پر مہر لگا کر تمام قوتوں کو جواب دیں،آپ اپنے دوستوں کو سمجھائیں پیپلز پارٹی اور باقی جماعتوں کا موازنہ کرلیں،کراچی کے عوام نے جو قربانیاں دی ہیں وہ تاریخ کا حصہ ہے،ہمیں اب کراچی کی ترقی و خوشحالی کا بندوبست کرنا ہے،قائدعوام نے کہا تھا نہ تیرا اور نہ میرا بلکہ ہم سب کا پاکستان ہے،یہ نہ تیرا اور نہ میرا ہم سب کا کراچی ہے۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین8 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان7 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز7 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین9 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی