الیکشن 2023
پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کا 8 اگست کو اسمبلیاں تحلیل کرنے پر اتفاق
حکمران اتحاد نے اسمبلیوں کی قبل از وقت تحلیل پر مشاورت مکمل کرلی، اسمبلی کی مدت پوری ہونے سے 4 دن پہلے اسمبلیاں تحلیل کرنے پر اتفاق ہوگیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ کا 8 اگست کو قومی اسمبلی تحلیل کرنے پر اتفاق ہو گیا۔ قومی اسمبلی 8 اگست کو تحلیل کردی جائے گی، قومی اسمبلی کی تحلیل کی سمری صدر مملکت کو ارسال کی جائے گی، صدرمملکت نےسمری پر دستخط نہ کئے تو اسمبلی 48 گھنٹےبعد تحلیل ہو جائےگی۔
موجودہ اسمبلی کی ابتدا 13 اگست 2018 میں ہوئی تھی لہٰذا اس کی پانچ سال کی مدت 12 اگست 2023 کی رات 12 بجے ختم ہو جائے گی۔حکمران اتحاد قومی اسمبلی کو چار دن پہلے تحلیل کر کے الیکشن کا انعقاد مزید ایک ماہ آگے کرنا چاہتا ہے۔
پیپلز پارٹی نے سندھ اسمبلی بھی وفاق کے ساتھ تحلیل کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ سندھ اسمبلی ذرائع کے مطابق اس حوالے سے سیکرٹری اسمبلی کو بھی ہدایات مل گئی ہیں۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے حال ہی میں سیالکوٹ میں اپنی ایک تقریر میں کہا کہ ’آج ہماری حکومت ہے جو اگلے ماہ اپنی مدت مکمل کر لے گی اور مدت مکمل ہونے سے پہلے ہم انشااللہ جائیں گے اور نئی نگراں حکومت آئے گی۔‘
آئینی ماہرین کہتے ہیں کہ اگر اسمبلیاں آئین کی بتائی گئی مدت پوری کر رہی ہیں تو اس دن کے بعد 60 دن کے اندر اندر الیکشن ہو جانے چاہیں اور اگر اسمبلی کو قبل از وقت تحلیل کر دیا جاتا ہے تو 90 دن کے اندر الیکشن ہوں گے۔
الیکشن کے قانون میں حالیہ ترامیم کے بعد انتخابات کی تاریخ کا اعلان الیکشن کمیشن کرے گا۔
آئین نے واضح طور پر بتا دیا ہے کہ 60 یا 90 دن تک الیکشن ہو جانے چاہیں۔ لیکن آئین بنانے والوں نے ایک گنجائش رکھی ہے۔ آرٹیکل 254 کے تحت جو وقت آئین میں درج ہے اگر اس کے مطابق کوئی کام نہ ہو اور بعد میں ہو تو وہ غیر قانونی نہیں ہو گا۔
اگر 90 دن میں الیکشن نہیں ہوتا اور اس کے بجائے کسی وجہ سے انتخابات 120 دنوں میں ہو جاتے ہیں تو یہ الیکشن غیرقانونی نہیں ہوگا۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین6 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان6 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم1 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز6 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
پاکستان7 مہینے ago
پنجاب حکومت نے ٹرانسفر پوسٹنگ پر عائد پابندی ہٹالی