Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

پیپلز پارٹی کے وفد کی الیکشن کمیشن حکام سے ملاقات، الیکشن تاخیر کی درخواستیں مسترد کرنے کا مطالبہ

Published

on

پیپلز پارٹی کے چاروں صوبوں سے نمائندہ وفد نے الیکشن کمیشن حکام سے ملاقات کی۔ اس ملاقات کے بعد الیکشن کمیشن دفتر کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے تاج حیدر نے کہا کہ پیپلز پارٹی کسی صورت الیکشن میں تاخیر نہیں چاہتی،الیکشن کمیشن نے یقین دلایا ہے تاخیر نہیں ہوگی،پیپلز پارٹی نے کہا الیکشن میں تاخیر کی درخواستیں مسترد کی جائیں،الیکشن کمیشن کو پوسٹل بیلٹ سے متعلق تجویز دی۔

تاج حیدر نے کہا کہ حلقہ بندیوں سے متعلق بھی الیکشن کمیشن کوتحفظات سے آگاہ کیا،ٹرانسفراورپوسٹنگ سے متعلق بھی معاملات اور شواہد سامنے رکھے،تجویز دی کاغذات نامزدگی کی منظوری کیلئے ایک ہی معیار اپنایا جائے،الیکشن کمیشن کوشفاف انتخابات کیلئےبھی تجاویزدیں۔

اس موقع ہر فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ کچھ سیاسی جماعتیں الیکشن میں تاخیر کی بات  کررہی تھیں اس پر بات ہوئی،الیکشن کمیشن سے کہا پیپلز پارٹی الیکشن میں تاخیر برداشت نہیں کرے گی،الیکشن کمیشن نے ہمارے خدشات کو دور کیا ہے،لیول پلیئنگ فیلڈمیں صرف الیکشن مہم نہیں،کچھ لوگ بھی  تے ہیں،امیدہےالیکشن کمیشن پیپلزپارٹی کے باقی خدشات بھی دورکرےگا۔

سعید غنی نے کہا کہ سندھ میں نگران دور میں تھانوں کے ہیڈمحررتک کے بھی تبادلے ہوئے،سندھ میں کوئی ایک افسر نہیں چھوڑا گیا جو پیپلز پارٹی کےدور میں رہا ہو،ایم کیو ایم کے علاوہ سارے اعتراضات مسترد ہوئے ہیں،ایم کیو ایم کا ایک اعتراض منظور،پیپلز پارٹی کے تمام اعتراضات مسترد ہوئے،پیپلز پارٹی کی مخالف جماعتوں کو پتہ ہے سندھ میں ان کا حشر برا ہونے والا ہے،پیپلز پارٹی کیخلاف روایتی الائنس ہر بار بنتا ہے،ہر بار ذلیل و خوارہوتے ہیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین