Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

ٹاپ سٹوریز

پیپلز پارٹی کلین سویپ کرے گی، زرداری، میرا مینڈیٹ کسی اور کو نہیں دیا جا سکتا،بلاول

Published

on

سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ امید ہے کہ پیپلز پارٹی کلین سوئپ کرے گی۔ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ میرا مینڈیٹ کسی اور کو نہیں دیا جا سکتا۔

نوابشاہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آصف علی زرداری نے کہا کہ پیپلز پارٹی کا مستقبل روشن ہے، پیپلز پارٹی نے عوام دوست منشور دیا ہے۔ پیپلز پارٹی کے سوا کسی جماعت نے عوام دوست منشور نہیں دیا۔

سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے الیکشن ڈے پر نوڈیرو میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا اور اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج میں اپنا ووٹ ڈالنے آیا ہوں، عوام نکلیں اور ووٹ کی طاقت استعمال کریں، موبائل سروس کی بندش کی مذمت کرتا ہوں، موبائل سروس فوری بحال کی جائے۔

پیپلز پارٹی کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ موبائل سروس کی بندش سے ٹرن آؤٹ پر اثر پڑے گا اور فارم 45 کے کوآرڈینیشن میں مشکلات کا سامنا ہوگا، تاخیرسے عوام کا نقصان ہوسکتا ہے، موبائل فون سروس کو فی الفور بحال ہونا چاہیئے۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ میرا مینڈیٹ کسی کو نہیں دیا جاسکتا، عوام ووٹ ڈالنے نکلے ہیں ، پیپلزپارٹی کامیاب ہوگی۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین