Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

شوبز

تھیٹر فیسٹیول کے 25 ویں روز ایرانی ڈرامہ گروپ کی پرفارمنس

Published

on

آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں جاری ”پاکستان تھیٹر فیسٹیول“ کے 25ویں روز ایرانی تھیٹر پلے ”TIK TAK“ پیش کیاگیا

 آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں جاری ”پاکستان تھیٹر فیسٹیول“ کے 25ویں روز ایرانی تھیٹر گروپ Petvazh کی جانب سے تھیٹر پلے ”تیک تاک“ (TIK TAK) فارسی زبان میں آڈیٹوریم I میں پیش کیاگیا، تھیٹر میں ایرانی قونصل جنرل حسن نوریان، خانہ فرہنگ کے ڈائریکٹر ڈاکٹر سعید تلبیعنی، قونصل جنرل فرانس، قونصل جنرل انڈونیشیا، قونصل جنرل کویت، قونصل جنرل ملائیشیا، قائم مقام قونصل جنرل افغانستان، قونصل جنرل سعودی عرب، قونصل جنرل اومان، قونصل جنرل یمن سمیت دیگر سماجی شخصیات نے شرکت کی۔ سیکریٹری آرٹس کونسل اعجاز فاروقی نے معزز مہمانان گرامی کا استقبال کیا، تھیٹر کے رائٹر Mahdi Salehyar جبکہ ڈائریکٹر احمد ندافی تھے ، ڈرامہ کی کاسٹ میں مریم السادات، Alireza Kaghazgaran، Reza Azamirad اور Mahdi Sarsangi Aliabadشامل تھے، ڈرامہ میں دکھایا گیا کہ ایک سپاہی برسوں سے ایک ٹاور کی حفاظت کر رہا ہے اور اس کی بیوی اپنے شوہر کو بلانے کے لیے جنگی علاقے میں پہنچ گئی ہے کیونکہ اسے اس کے گھر واپس آنے کی کوئی امید نہیں ہے، اسی وقت دشمن کا ایک سپاہی پکڑا جاتا ہے۔ یہ قیدی فوجی (خاتون کے شوہر) سے بہت ملتا جلتا ہے، عورت پوری کوشش کرتی ہے کہ ان دونوں کو سمجھائے کہ تمہاری آپس میں کوئی جنگ نہیں ہے اور تمہارے کمانڈروں نے ہی تمہیں لڑنے پر اکسایا ہے جبکہ جنگ کی قیمت صرف تمہارے سپاہی ادا کرتے ہیں نہ کہ وہ کمانڈر جن سے تم نے کبھی نہیں لڑا اورنہ ملے، وہ صرف وائرلیس کے ذریعے آپ سے جڑے ہوئے ہیں۔ آخر میں سب مارے جاتے ہیں اور اس کی جگہ ایک نیا سپاہی آتا ہے۔شائقین نے ایرانی تھیٹر گروپ کی پرفارمنس کو خوب سراہا۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین