Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

تازہ ترین

پشاور: گھر میں گھس کر فائرنگ، خواتین اور بچوں سمیت 10 افراد قتل

Published

on

edhi ambulence

پشاور کے علاقہ بڈھ بیر میں مخالفین نے گھر میں گھس کر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 10 افراد موقع پر جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہوگئے ہیں،، جاں بحق افراد میں 4 خواتین اور 5بچے شامل ہیں۔ملزمان فائرنگ کرنے کے بعد فرارہوگئے۔

ایس ایس پی کاشف ذوالفقارکا کہنا ہے کہ ملزمان اور مقتولین اپس میں رشتہ دار ہیں،فریقین کے درمیان جائیداد یا اور کوئی تنازعہ ہے؟ تفتیش کے بعد پتہ چلے گا۔

ایس ایس پی آپریشنز کے مطابق ملزمان کو جلد گرفتار کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ملزمان کی گرفتار کےلیے 2 ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔

پولیس کے مطابق لاشوں کو پوسٹ مارٹم کےلیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ فائرنگ کی جگہ سے گولیوں کے خول اور دیگر شواہد اکٹھے کرلیے گئے ہیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین