Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

پشاور: رات گئے پلازہ میں لگنے والی آگ پر قابو پانے کی کوششیں جاری، کروڑوں کا نقصان

Published

on

پشاور کے علاقے صدر میں واقع موبائل فون پلازہ میں گزشتہ رات لگنے والی آگ پر ابھی تک قابو نہ پایا جاسکا۔آگ نے پورا پلازہ اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔

130 سے زیادہ فائرفائٹرز اور 26 فائروہیکلز، 4 واٹر باؤزرز آگ بجھانے کی کوششوں کا حصہ ہیں۔ آگ بجھانے کے لئے پشاور، مردان، نوشہرہ، چارسدہ اور خیبر سے فائر وہیکلز اور فائر فائٹرز کو طلب کیا گیا ہے۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ موبائل سنٹر میں موجود بیٹریوں، یو پی ایس اور موبائل ایسسیریز پھٹنے سے آگ کی شدت بڑھی۔ آگ کی لپیٹ میں 60 سے زائد دکانیں اور درجنوں کاؤنٹرز آگئے ہیں۔

آگ پر قابو پانے کیلئے ریسیکو اہلکاروں کے ساتھ پاک فوج کے جوان بھی موجود ہیں، 70 فیصد آگ بجھا دی گئی ہے۔متاثرہ عمارت کے قریب گھرخالی کرا لیے گئے۔

فائر بریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ پانچ افراد کو ریسکیو کرلیا گیا ہے، آگ بجھانے میں وقت لگ سکتا ہے۔ رات کے دو بجے سے موبائل پلازہ میں آگ بجھانے کا عمل جاری ہے۔وقفے وقفے سے بیٹریز پھٹ رہی ہیں جس سے نقصان کا خدشہ ہے، آگ پر مکمل قابو پانے میں وقت لگے گا۔

مارکیٹ کے ایک دکاندار نے بتایا کہ رات ایک بجے اطلاع ملی کہ آگ لگی ہے، جب ہم پہنچے تو آگ نے مارکیٹ کو لپیٹ میں لے لیا تھا، آگ کس وجہ سے لگی یہ ہمیں بھی معلوم نہیں۔آگ سے کروڑوں روپے کا نقصان ہوچکا ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین