Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

تازہ ترین

پشاور ہائیکورٹ نے 51 مقدمات میں حماد اظہر کی راہداری ضمانت منظور کرلی، عدالتوں میں پیش ہونے کے لیے ایک ماہ کا وقت

Published

on

پشاور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر کی راہداری ضمانت منظور کر لی۔

چیف جسٹس محمد ابراہیم خان نے حماد اظہر کی راہداری ضمانت درخواستوں پر سماعت کی،عدالت نے 51 مقدمات میں راہداری ضمانت منظور کی۔

حماد اظہر کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ حماد اظہر کے خلاف 51 مقدمات درج ہے باقی کا ابھی پتہ نہیں کتنے ہیں؟پشاور۔ لاھور, واہ کینٹ, راولپنڈی, فیصل آباد اور دیگر شہروں میں ان کے خلاف ایف آئی آرز درج کئے گئے ہیں۔

چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ یہ تو کئی شہریوں میں ان کے خلاف کیسز ہے کتنا ٹائم دیں، ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل صاحب آپ بتائیں؟

اے اے جی انعام یوسفزئی نے کہا کہ عدالت کو جو بہتر لگے وہ ٹائم دے دیں۔

عدالت نے ایک مہینے میں متعلقہ عدالتوں میں پیش ہونے کا حکم دے دیا۔عدالت نے ایک لاکھ دو دو نفری پر راہداری ضمانت دے دی۔

پشاور ہائی کورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حماد اظہر نے کہا کہ گزشتہ 8 ماہ سے ملک کے قانون کا مزاق بنایا گیا،ایک وقت میرے اوپر 51 مقدمات بنائے گئے،عدلیہ، جمہوریت، انسانیت کسی کو نہیں چھوڑا گیا ہے،مجھ پر اور میرے گھر والوں پر جو گزارا اس پر دکھ ہے۔

حماد اظہرنے کہا کہ آج ملک کہاں کھڑا ہے، ججز کیا کہتے ہیں؟ دو تہائی اکثریت سے جیتنے والی جماعت کو ہرایا گیا، آنے والے دو دنوں کے دوران پریس کانفرنس کرونگا جس میں تمام تفصیلات بیان کرونگا۔

Continue Reading
1 Comment

1 Comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین