Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

افغان باشندوں کی ملک بدری کے خلاف درخواست، کیس لارجر بینچ کی تشکیل کے لیے کمیٹی کو بھجوا دیا گیا

Published

on

سپریم کورٹ میں غیر قانونی افغانیوں کی وطن واپسی کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔سپریم کورٹ نے معاملہ لارجر بینچ کی تشکیل کیلئے کمیٹی کو بھجوا دیا۔کیس کی مزید سماعت موسم سرما کی چھٹیوں کے بعد ہوگی۔

جسٹس سردار طارق مسعود کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔

عدالت نے قرار دیا کہ درخواست گزاروں نے آرٹیکل 224 کے تحت نگران حکومت کے اختیارات پر سوال اٹھایا ہے، پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے تحت آئین کی تشریح کیلئے معاملات لارجر بینچ میں جانے چاہئیں۔

عدالت نے کہا کہ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے تحت آئینی تشریح کا معاملہ لارجر بنچ سن سکتا ہے، افغان باشندوں کی بےدخلی کیس میں آرٹیکل 9، 10، 24 سمیت بنیادی حقوق کی تشریح درکار ہے۔ کیس کو لارجر بنچ کی تشکیل کے لیے ججز کمیٹی کو بھیجا جاتا ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین