Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

الیکشن ٹربیونلز میں ریٹائرڈ ججز مقرر کرنے کے صدارتی آرڈیننس کے خلاف پٹیشن سماعت کے لیے مقرر

Published

on

The Lahore High Court sought assistance from the Attorney General on the petition against the election amendments

لاہور ہائیکورٹ نے الیکشن ٹربیونلز کیلئے ریٹائرڈ جج مقرر کرنے کے صدارتی آرڈیننس کیخلاف درخواست پر سماعت کیلئے مقرر کر دی۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم اظہر صدیق ایڈووکیٹ کے توسط سے درخواست پر کل سماعت کریں گے. درخواست میں صدارتی آرڈیننس کے ذریعے ریٹائرڈ ججز کو الیکشن ٹریبونلز میں مقرر کرنے کے اقدام کو چیلنج کیا گیا.

درخواست میں نشاندہی کی گئی کہ اعلیٰ عدلیہ کے ججز پر مشتمل الیکشن ٹربیونلز بنانے کا قانون ہے لیکن اب صدارتی آرڈیننس کے ذریعے ریٹائرڈ ججز کو الیکشن ٹریبونلز میں مقرر کرنے کیلئے ترمیم کی گئی.

درخواست میں کہا گیا کہ الیکشن ٹربیونل میں ترمیم کی کوئی ضرورت نہیں ہے اس لیے اسے کالعدم قرار دیا جائے.

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین