Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

شوبز

سونم کپور کی پیرس فیشن میں شرکت کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

Published

on

بالی ووڈ اداکارہ سونم کپور اداکاری کے ساتھ ساتھ اپنے اسٹائل اسٹیٹمنٹ کی وجہ سے بھی موضوع بحث بنی رہتی ہیں ۔ وہ نہ صرف ہندوستان بلکہ بیرون ملک بھی اپنے فیشن کی وجہ سے کافی مشہور ہیں۔

حال ہی میں انہوں نے پیرس بزنس آف فیشن 500 پروگرام میں شرکت کی ۔ اس پروگرام کی کچھ تصاویر انہوں نے سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں۔

اداکارہ سونم کپور اس پروگرام میں کافی گلیمرس انداز میں پہنچیں، جس کی تصاویر انٹرنیٹ پر وائرل ہورہی ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by The Business of Fashion (@bof)

اداکارہ سونم کپور نے اپنے گلیمرس لک کو پورا کرنے کیلئے لائٹ میک اپ کے ساتھ بڑے بڑے ایئررنگز پہن رکھے ہیں اور بالوں کو کھلا چھوڑ رکھا ہے۔

اداکارہ سونم کپور کے اس لک کی تعریف کرتے ہوئے اداکارہ بھومی پیڈینیکر نے کمنٹ میں انہیں خوبصورت بتایا۔ بھومی کے ساتھ ساتھ سونم کپور کے فینس بھی ان کے اس پوسٹ پر تابڑتوڑ لائیکس اور کمنٹس کرتے نظر آرہے ہیں۔

رانجھنا، بھاگ ملکھا بھاگ اور نیرجا جیسی فلموں میں اپنی اداکاری کا جلوہ دکھانے والی سونم کپور فی الحال فلموں سے دورہیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین