Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

مسلم لیگ ن نے امیدواروں کو کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی مشروط اجازت دے دی

Published

on

مسلم لیگ (ن) نے ملک بھر میں امیدواروں کو کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی مشروط اجازت دے دی ہے۔

ن لیگ کے صدر شہباز شریف نے الیکشن شیڈول جاری ہونے پر پارٹی ٹکٹ کے امیدواروں کو باضابطہ کاغذات جمع کرانے کی اجازت دی۔

ن لیگ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ہر امیدوار کو 22 دسمبر تک ضلعی پارٹی صدر کو حلف نامہ جمع کرانا ہوگا۔

اعلامیے کے مطابق پارٹی ٹکٹ جاری نہ ہونے پر امیدوار کاغذات نامزدگی واپس لیں گے، اور نامزد امیدوار کی حمایت کریں گے۔

اعلامیہ جاری ہونے کے بعد ن لیگی امیدوار کاغذات نامزدگی جمع کرانے پہنچ گئے۔

واضح رہے کہ الیکشن میں حصہ لینے کے لیے کاغذاتِ نامزدگی حاصل کرنے کا سلسلہ جاری ہے جبکہ کاغذاتِ نامزدگی وصول کرنے کا سلسلہ بھی شروع ہو گیا۔

امیدوار آج 20 دسمبر سے 22 دسمبر تک کاغذاتِ نامزدگی جمع کروا سکتے ہیں، امیدواروں کی ابتدائی فہرست 23 دسمبر کو جاری ہو گی۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین