Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

تازہ ترین

مسلم لیگ ن نے پنجاب میں حکومت سازی کے لیے نمبرز پورے کر لیے

Published

on

‏پنجاب میں حکومت کی تشکیل کے لیے مسلم لیگ ن نے نمبرز پورے کر لیے۔ مسلم لیگ ن میں 16 آزاد اراکین نے اب تک شمولیت اختیار کی ہے جبکہ مسلم لیگ ن نے پنجاب میں 137 نشتوں پر کامیابی حاصل کی تھی۔

آزاد اراکین کو ملا کر مسلم لیگ ن کے ارکان کی تعداد 153 ہو گئی ہے، اندازے کے مطابق مسلم لیگ ن کو خواتین کی 34 اور اقلیت کی 4 مخصوص نشتیں ملیں گی۔

پنجاب اسمبلی کی مخصوص نشتوں کو ملا کر مسلم لیگ ن 191 اراکین کے ساتھ سب سے بڑی جماعت ہے۔

پنجاب اسمبلی میں سادہ اکثریت کے لیے 186 اراکین اسمبلی کی حمایت ضروری ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین