Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

مسلم لیگ ن کے سینیٹ کے لیے امیدواروں کے ٹکٹ کنفرم کر دیئے

Published

on

مسلم لیگ ن نے سینیٹ الیکشن کے لیے امیدواروں کا اعلان کردیا،اسحاق ڈار اسلام آباد سے ٹیکنو کریٹ کی سیٹ پر الیکشن میں حصہ لیں گے۔

مسلم لیگ ن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب سے پرویزرشید،مصطفیٰ رمدے اور محمد اورنگزیب امیدوار ہوں گے۔

پنجاب سےاحد چیمہ،طلال چوہدری اور مصدق ملک کےٹکٹ بھی کنفرم کردیئے گئے۔

سینٹ انتخابات کے لیے آج کاغذات نامزدگی جمع کروانے کا پہلا روز تھا،اسلام آباد کی دو نشستوں پر کاغذات نامزدگی جمع کروانے کا کل 16 مارچ کو آخری روز ہے۔

آج صرف مسلم لیگ نواز کی جانب سے ٹیکنوکریٹ کی نشت پر اسحاق ڈار کے کاغذاتِ نامزدگی جمع کروائے گئے۔

امیدواروں کی فہرست 17 مارچ کو آویزاں کی جائے گی،سینٹ انتخابات کے لئے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 19 مارچ اور  اپیلیں 21 مارچ تک دائر کرسکتی ہیں۔

ملک بھر میں قائم ٹریبونل 25 مارچ تک اعتراضات نمٹائیں گے،26 مارچ کو سینٹ انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کی عبوری فہرست ،28 مارچ کو کاغذات نامزدگی واپس لئے جاسکتے ہیں۔

قومی اسمبلی میں اسلام آباد کی نشستوں کے لئے پولنگ ہوگی،قومی اور چاروں صوبائی اسمبلیوں میں پولنگ دو اپریل کو ہوگی۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین