Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

مسلم لیگ ن نے سردار مہتاب عباسی کی پارٹی رکنیت ختم کردی

Published

on

سابق گورنر خیبر پختونخواہ اورمسلم لیگ ن کے رہنما سردار مہتاب عباسی کی پارٹی رکنیت ختم کر دی گئی۔

 پارٹی صدر شہباز شریف کی ہدایت پر سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے مہتاب عباسی کی رکنیت ختم کرنے کا نو ٹیفیکشن جاری کر دیا۔

سابق وزیر اعلی وگورنر مہتاب عباسی پر پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کا الزام ہے، مہتاب عباسی نے ایبٹ آباد میں تحریک انصاف کے امیدوار کی حمایت کا اعلان کر رکھا ہے۔

انتخابات 2018 میں مہتاب عباسی کو ٹکٹ نہیں دیا گیا تھا۔ بیٹے کو ن لیگ کا ٹکٹ ملا جو انہوں نے واپس  کر دیا۔

سردار مہتاب عباسی کے پارٹی کے ساتھ اختلافات گز شتہ انتخابات سے چل رہے تھے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین