Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

تازہ ترین

شاعر احمد فرہاد گمشدگی کیس: آئی ایس آئی سیکٹر کمانڈر ذاتی حیثیت میں عدالت طلب

Published

on

The case of Dr. Aafia Siddiqui's repatriation, you should consider it as a case of extending the tenure of the Army Chief, submit the answer soon, Justice Sardar Ijaz Ishaq.

شاعراحمد فرہاد گمشدگی کیس میں عدالت نے آئی ایس آئی کے سیکٹر کمانڈر کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا۔

احمد فرہاد گمشدگی کیس میں مغوی شاعر احمد فرہاد کی بازیابی کی درخواست کی سماعت میں ایس پی آپریشنز کوسیکٹر کمانڈر کا بیان ریکارڈ کرنے کا حکم دے دیا۔

جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیے ہیں کہ’اب ایجنسیز کہیں چھپ کر نہیں بیٹھیں گی۔’ اسلام آباد ہائی کورٹ نے آئندہ سماعت براہ راست نشر کرنے کا حکم بھی دے دیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے 21 مئی کو اٹارنی جنرل کو لاپتا شاعراحمد فرہاد کی بازیابی کے لیے 24 مئی تک کی مہلت دی تھی جو آج ختم ہو رہی ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے 21 مئی کو شاعر احمد فرہاد کی بازیابی سے متعلق کیس کی سماعت کی تھی، احمد فرہاد کی اہلیہ کی وکیل ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ عدالت کے سامنے پیش ہوئے تھے۔

گزشتہ سماعت میں اٹارنی جنرل نے عدالت سے 4 روز کی مہلت مانگی تھی اور استدعا کی تھی کہ مجھے مغوی کی بازیابی کے لیے وقت دیا جائے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین