پاکستان
ضلع بدین کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق
ضلع بدین کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوگئی،ملک میں رواں سال مثبت ماحولیاتی نمونوں کی تعداد 83 اور وائرس کے لیے مثبت اضلاع کی تعداد 30 ہوگئی ہے۔
قومی ادارہ صحت میں قائم انسداد پولیو لیبارٹری کے مطابق ضلع بدین اور پہلے سے متاثرہ دیگر چھ اضلاع سے لیے گئے سیوریج کے پانی کے نمونوں میں پولیو وائرس پایا گیا ہے جس کے بعد ملک میں رواں سال مثبت ماحولیاتی نمونوں کی تعداد 83 اور وائرس کے لیے مثبت اضلاع کی تعداد 30 ہوگئی ہے۔
ان نمونوں میں ملنے والے وائرس کا جینیاتی تعلق پولیو وائرس کے وائے بی تھری اے کلسٹر سے ہے، جو 2021 میں پاکستان میں ختم ہوگیا تھا اور 2023میں سرحد پار سے پاکستان میں واپس آیا تھا۔
رواں سال مثبت ہونے والے تمام ماحولیاتی نمونوں اور دو پولیو کیسز میں یہی وائرس پایا گیا ہے۔
وفاقی سیکرٹری برائے قومی صحت افتخار علی شلوانی نے کہا کہ ملک بھر کے بچوں کی صحت کی حفاظت کو یقینی بنانا سب سے اہم ہے۔
پولیو وائرس سے لاحق مسلسل خطرے کے پیشِ نظر وفاقی سیکرٹری صحت افتخار علی شلوانی نے والدین پر زور دیا کہ اپنے پانچ سال سے کم عمر کے تمام بچوں کو ہر پولیو مہم میں پولیو سے بچاؤ کے قطرے ضرور پلوائیں کیونکہ مستقبل کے معماروں کو پولیو وائرس سے بچانا ہم سب کی اجتمائی ذمہ داری ہے۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین6 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان6 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم1 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز6 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
پاکستان7 مہینے ago
پنجاب حکومت نے ٹرانسفر پوسٹنگ پر عائد پابندی ہٹالی