Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

سیاست اور معیشت دباؤ میں ہے، آزادی داؤ پر لگی ہے، مولانا فضل الرحمان

Published

on

جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) کے امیر مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ہماری آزادی داؤپر لگی ہوئی ہے، ہماری سیاست اور معشیت دباؤ میں ہے۔

مردان میں تقریب سے خطاب میں فضل الرحمان نے کہا کہ ہمارے اکابرین نے ملک کیلیے قربانیاں دی لیکن ہم نے اس ملک کے ساتھ کیا کیا ہے، پارلیمنٹ نے کیا کردار ادا کیا، بیوروکریسی نے کیا حصہ ڈالا۔

انھوں نے کہا کہ بیرونی ایجنٹ توہین رسالت کےمرتکب ہو رہے ہیں، ہم نے مدرسے میں جو سیکھا اس پر کھڑے رہیں گے، مدارس میں علوم کا تحفظ ہورہا ہے، مدارس کے خلاف ہر سازش ناکام بنائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ فلسطین میں جو کچھ ہورہا ہے اس نے انسانیت کو شرمندہ دیا ہے، دنیا فلسطین کی نسل کشی کا تماشہ دیکھ رہی ہے، انسانی حقوق کے علمبردار فلسطین میں مظالم پر خاموش ہیں۔

مولاںا فضل الرحمان نے کہا کہ جے یو آئی بندوق کی سیاست پر یقین نہیں رکھتی، ہم انسانی حقوق کے تحفظ کے ضامن ہیں اور معشیت کی بحالی کاعزم رکھتے ہیں۔

مولانا فضل الرحمان نے سوال کیا کہ ہم نے اس ملک کے ساتھ کیا کیا ؟ پارلیمنٹ نے کیا کردار ادا کیا؟  بیورو کریسی نے کیا کیا؟ ہمارے  اکابرین نے ملک کیلیے قربانیاں دیں مگر ان کی کردار کشی کی گئی۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہم نے مدرسے میں  جو کچھ سیکھاہے  ہم ان پر کھڑے اور کھڑے رہیں گے،مدارس میں علوم کا تحفظ ہورہا ہے، مدارس کے خلاف ہر سازش ناکام بنائیں گے،

فلسطین پر بات کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اقوام متحدہ ،سلامتی کونسل اور بنیادی انسانی حقوق کی  تنظیمیں سب ناکام ہوگئیں۔صیہونی قوتیں جو فلسطینیوں کے ساتھ کررہی  ہیں اس نے انسانیت کو شرمندہ کیا ہے، دنیا فلسطین کے نسل کشی کا تماشہ دیکھ رہی ہے۔ 20 سال تک افغانستان کیا کچھ نہیں ہوا؟ مدرسے کے استاد  اگر شاگرد کو ماریں تو انسانی حقوق کے علمبردار اسمان سر پر اٹھا دیتے ہیں مگر فلسطین میں کے ظلم خاموش ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین