Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

ٹاپ سٹوریز

عام انتخابات کے لیے پولنگ شروع، موبائل فون سروس عارضی بند، انٹرنیٹ سروس میں بھی تعطل

Published

on

پاکستان میں آج 12ویں عام انتخابات ہو رہے ہیں، جس میں عوام اپنا اور ملک کا مستقبل چننے کیلئے حق رائے دہی استعمال کریں گے۔

صبح آٹھ بجے شروع ہونے والی پولنگ کے زریعے ووٹرز قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے 855 حلقوں میں امیدوار چنیں گے۔

پولنگ سے ایک دن پہلے دہشتگردی کے واقعات کی وجہ سے وزارت داخلہ نے موبائل فون سروس کو عارضی طور پر بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ کراچی اور لاہور سمیت کے چند علاقوں میں انٹرنیٹ سروس بھی معطل ہونا شروع ہو گئی ہے۔

کراچی کے مختلف علاقوں میں موبائل فون سروس جزوی طور پر معطل کردی گئی ہے جبکہ شہر کے مختلف علاقوں میں انٹرنیٹ سروس  میں مشکلات کا سامنا ہے۔

لاہور میں پولنگ کا عمل شروع ہونے سے پہلے میں لاہور میں انٹرنیٹ سروس متاثر ہونا شروع ہوئی،لاہور کے مختلف علاقوں میں انٹرنیٹ بند ہوگیا

کراچی میں کئی علاقوں میں موبائل فون سروس پرووائیڈر زونگ کے سگنل مکمل غائب ہیں۔

راجن پورکےمختلف علاقوں میں انٹرنیٹ سروس معطل ہوگئی، ضلع وہاڑی میں موبائل سروس بند ہے۔ وہاڑی میں موبائل سروس کے ساتھ انٹرنیٹ سروس بھی بند کردی گئی۔

سرگودھا شہر اور گرد نواح میں انٹرنیٹ سروس جزوی طور پرمعطل ہے۔ فیصل آباد میں انٹرنیٹ سروس متاثر ہونے کی اطلاعات ملی ہیں۔

ترجمان وفاقی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ امن وامان کی صورتحال کو قائم رکھنے اور ممکنہ خطرات سے نمٹنے کے لیے حفاظتی اقدامات ناگزیر ہیں،اس لیے ملک بھر میں موبائل سروس کو عارضی طور پر معطل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

صبح آٹھ بجے شروع ہونے والی پولنگ کے زریعے ووٹرز قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے 855 حلقوں میں امیدوار چنیں گے۔

ملک بھر میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 12 کروڑ 85 لاکھ 85 ہزار 760 ہے، اور جمہوری عمل کیلئے 90 ہزار 675 پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے ہیں، جن میں 14 لاکھ 90 ہزار انتخابی عملہ ڈیوٹی دے گا۔

پولنگ کا عمل شام 5 بجے تک بنا کسی وقفے کے جاری رہے گا۔

تمام حلقوں کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج پولنگ ختم ہونے کے ایک گھنٹے بعد جاری کرنے کی اجازت دی گئی ہے، جو ریٹرننگ افسر کے دفاتر سے جاری ہوں گے۔

عام انتخابات کے نتائج کی ترسیل و تدوین کیلئے الیکشن مینجمنٹ سسٹم (ای ایم ایس) استعمال کیا جائے گا۔

ملک بھر میں 16 ہزار 766 پولنگ سٹیشن انتہائی حساس ،29 ہزار 985 حساس جبکہ 44 ہزار 26 پولنگ سٹیشنز نارمل قرار دیئے گئے ہیں۔

انتہائی حساس قرار دیے پولنگ اسٹیشنز کے باہر فوج تعینات ہوگی۔

پنجاب میں 5 ہزار 624 پولنگ اسٹیشن حساس ترین قرار دیے گئے ہیں جن پر فی پولنگ اسٹیشن 5 اہلکار تعینات ہوں گے۔

اسی طرح سندھ میں 4 ہزار 430 حساس پولنگ اسٹیشنز پر فی اسٹیشن 8 اہلکار ہوں گے۔

خیبرپختونخوا میں 4 ہزار 265 حساس ترین پولنگ اسٹیشنز پر 9 اہلکار فی پولنگ اسٹیشن، جبکہ بلوچستان میں 1047 انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنوں میں ہر پولنگ اسٹیشن پر 9 اہلکار ہوں گے۔

پولنگ اسٹیشنز کے 400 میٹر کے فاصلے پر انتخابی مہم پر پابندی ہوگی، 400 میٹر کے ایریا میں امیدوار کسی ووٹر کو قائل نہیں کرینگے،الیکشن کمیشن نے تمام مانیٹرنگ افسران کو پولنگ اسٹیشنز کے دورے کرنے کی ہدایت کی ہے۔

100 میٹر کے اندر نوٹس ، علامات، بینرز یا جھنڈے لگانے پر پابندی ہوگی، امیدوار دیہی علاقوں میں پولنگ اسٹیشن کے 400 میٹر تک کیمپ لگا سکیں گے، گنجان آباد شہری علاقوں میں 100 میٹر کے فاصلے پر کیمپ لگا سکیں گے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین